صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 70 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 70

72 اب یہ امید کرنا بے جا نہیں ہے کہ مناسب وقت میں عہد عتیق کے علماء اس قابل ہو جائیں گے کہ جائز تنقید کے بعد مختلف روایات کے تقابل سے عہد عتیق کا ایک منتخب شدہ متن قائم کریں۔جو عیسائی اثرات سے بکلی پاک ہو۔ہر مرحلے پر نئی دریافتوں کی روشنی میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔اور ایک زیادہ صحیح زیادہ قابل فہم عہد عتیق ہمارے سامنے ہوگا۔عہد عتیق کا کتاب وار مطالعہ اب ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ عہد عتیق کے متعلق ذرا تفصیل سے گفتگو کریں ہر کتاب کے متعلق حاصل شدہ واقفیت درج ذیل ہے۔پیدائش پیدائش کی کتاب کے کل چھ نسخے ملے ہیں۔متن کے لحاظ سے یہ مسورائی متقن معمولی اختلاف رکھتے ہیں۔ان اختلافات کی پوری تفصیل نہیں مل سکی۔البتہ ایک اہم بات سامنے آئی ہے پیدائش باب 16 میں لکھا ہے کہ حضرت ہاجرہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی ساری کی لونڈی تھیں اور آپ کو شاہ مصر نے حضرت خلیل اللہ کی غلامی کے لئے پیش کیا۔خروج کتاب مذکورہ کی آیت 1/5 میں مصر جاتے وقت حضرت یعقوب کے گھرانے کی تعداد ستر بتائی گئی ہے۔جبکہ اعمال 7/14 میں یہ تعداد پچھتر (75) بتائی گئی ہے۔علماء کے لئے یہ اختلاف پریشان کن تھا۔قمران کے صحیفہ خروج میں بھی یہ تعداد 75 درج ہے۔اب خیال کیا جاتا ہے کہ تقریر کرتے وقت سٹیفن کے پیش نظر، جس کا اقتباس اعمال 7/14 میں دیا گیا ہے، عہد عتیق کا ایسینی نسخہ تھا۔خروج 32/10 میں استثناء 9/20 سے ماخوذ ایک جملہ بڑھایا گیا ہے۔مزید اضافوں کے متعلق ملر بروز کا مندرجہ ذیل بیان ملاحظہ ہو۔"After 7:18a statement is inserted telling how Moses obeyed the command given in the preceding verse۔The same kind of interpola- tion