صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 56 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 56

57 themselves as to just how or when or how much or in what order the contents of the eaves should be revealed۔" ترجمہ: صحائف کی اشاعت میں جو دیر آج تک ہوتی رہی ہے اور جو بدستور جاری ہے اسکی یہ تشریح کرنا بالکل صحیح اور ممکن ہے کہ مختلف عقائد رکھنے والے متعلقہ کلیسیاؤں میں سے بعض کے صدر دفاتر سے ہدایات حاصل کرنے کے لئے ” وقفہ لیا گیا ہے۔یہ تو شاید نہ ہو کہ علماء از منہ اولیٰ کے مقدس فریضے کی طرح دریافت شدہ تحریرات میں سے بعض کو دبائے جانے یا ضائع کرنے کے لئے کوئی اقدام کریں لیکن یہ ہو سکتا ہے کہ مختلف مذہبی راہنماؤں سے مشورہ حاصل کرنا یا خود صحائف پر کام کرنے والے علماء میں اس امر پر باہمی صلاح مشورے کرنے کو کہ صحائف کے مضامین کو کیسے، کب اور کس قدر یا کس ترتیب سے لوگوں پر ظاہر کیا جائے عقلمندانہ، قابل عمل اور حقیقت پسندانہ خیال کیا جائے صحائف کی اشاعت میں تاخیر جوں جوں زیادہ ہوتی جارہی ہے عوام میں ان کے متعلق تجس بڑھتا جارہا ہے۔اور تصویر کے نت نئے رخ سامنے آتے جا رہے ہیں۔اکثر مسیحی محققین کا خیال ہے کہ صحائف کے قطعات کی چھانٹی اور ترتیب کے لئے پچاس برس درکار ہیں لے لیکن کہتے ہیں کہ یہ کام اس سال میں ہو جانا چاہئے کے پچاس سال والی تجویز پر ایک محقق کا تبصرہ پیش خدمت ہے۔پائر لکھتے ہیں۔"Dr۔A۔Powell Davies said this indeed an amiable suggestion۔In fifty years our present New Testament scholars will no longer he teaching and can hand on the problems of the Dead Sea Scrolls to their unfortunate successors۔" " The last years of Jesus Revealed by Potter P-60 The dead sea scrolls (1947-69) by Wilson P-108 ✓ The last years of Jesus Revealed P-60 ☑