صحائف وادئ قمران — Page 104
107 The role of the teacher and of Jesus, the Qumran communal meal and the education, and the essene and early Christian radical interpretations of the law۔"✓ ترجمہ: علماء کو عرصہ سے معلوم تھا کہ ایسینیوں اور ابتدائی مسیح جماعت کی تنظیم، عبادات اور عقاید میں مشابہت پائی جاتی ہے۔اب صحائف قمران نے مشابہت کے تین بنیادی پہلوؤں یعنی استاد صادق اور مسیح کے کردار۔قمرانی اجتماعی کھانے اور عشائے ربانی اور ایسینی ابتدائی مسیحیوں کی شریعت کی مخصوص تاویل کی تفاصیل مہیا کر دی ہیں۔“ اسی طرح Sherman E-Johnson اپنی کتاب میں لکھتے ہیں۔ترجمه از انگریزی۔چار ہزار ایسینی شادی کے بغیر رہتے تھے ان کے علاوہ جو شادی کرتے تھے وہ بھی بچے حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتے تھے حالانکہ یہودیوں میں جو کہ گھریلو زندگی کو نعمت الہی خیال کرتے تھے کنوارہ پن ایک نئی چیز تھی۔ایسینی اپنی املاک مشترک رکھتے تھے۔ان سب کا ایک ہی لباس تھا جو سفید تھا صبح طلوع آفتاب سے قبل سوائے عبادت کے کوئی کلام نہ کرتا تھا۔صبح و شام کھیتوں پر کام کرتے تھے دو پہر اور شام کے دونوں کھانوں سے قبل ان کے کاہن برکت کے لئے دعا پڑھتے تھے عام انتظام کے لئے اوور سیر بطور افسر ہوتے تھے اور اجلاسوں میں بیٹھنے کے لئے درجہ بندی کا لحاظ رکھا جاتا تھا۔اور اس ترتیب سے باری باری بات کرنے کی اجازت ہوتی تھی۔جماعت میں داخلے کے لئے ایک سال کا آزمائشی عرصہ گزارنا پڑتا تھا۔اس کے بعد سخت قسم لی جاتی تھی کہ وہ جماعت کے قوانین کی پابندی کرے گا اور خاص تعلیمات اور تحریرات کو عوام سے پوشیدہ رکھے گا ان کے ہاں با قاعدہ فنسل ہوتا تھا جو پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ خیال کیا جاتا تھا۔حاجات فطریہ میں وہ کتاب استثناء سے ماخوذ ہدایات طہارت کی پابندی کرتے تھے ہیکل میں قربانی نہ کرتے تھے۔ان کے نزدیک روح غیر فانی تھی وہ تقدیر کے قائل تھے۔بلا ضرورت بہت زیادہ قسمیں Jesus in History۔P-45 L