دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 397

دعوت الامیر — Page 347

(۳۴۷) بارھویں پیشگوئی دعوة الامير ترقی جماعت کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو پوری ہو کر دوست ودشمن پر حجت ہورہی ہے آب میں اُن تبشیری پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی کو بطور مثال پیش کرتا ہوں جو اس تعلیم کی اشاعت کے متعلق کی گئی تھیں۔جس کے ساتھ آپ مبعوث کئے گئے تھے یعنی وہ علوم اور معارف جو قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں مگر لوگ ان سے ناواقفیت کی وجہ سے غافل ہو چکے تھے۔یہ پیشگوئی بھی ایسی ہے کہ لاکھوں آدمی اس کے شاہد ہیں اور اس وقت کی گئی تھی کہ جب اس کے پورا ہونے کے سامان موجود نہ تھے۔اس پیشگوئی کے الفاظ یہ تھے۔”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ ( تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم) میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور اُن کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا۔( تذکرہ صفحہ ۱۴۱۔ایڈیشن چہارم ) ( اللہ تعالیٰ ) اس (گروه احمدیان) کو نشو ونما دیگا یہاں تک کہ اُن کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی۔يَأْتُونَ مِنْ كُلَّ فَجٍّ عَمِيقٍ ( تذکرہ صفحہ ۲۹۷۔ایڈیشن چہارم) یعنی دنیا کے ہر ملک سے لوگ تیری جماعت میں داخل ہونے کے لیے آئیں گے۔اِنَّا أَعْطَيْنگ الْكَوْثَر ( تذکرہ صفحہ ۴۷۶۔ایڈیشن چہارم) ہم تجھے ہر چیز میں کثرت دیں گے جن میں جماعت بھی شامل ہے۔انگریزی میں بھی آپ کو اس کے متعلق الہام ہوا۔“ آئی شیل گو یو اے لارج پارٹی آف اسلام I shall give you a large party of Islam) ( تذکرہ