دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 176 of 397

دعوت الامیر — Page 176

(KY) دعوة الامير موعود ہیں کیونکہ انہوں نے وہ کام کر کے دکھا دیا، جو مسیح موعود کے لئے مقرر تھا۔اس جگہ پر شاید یہ کہا جائے کہ دلائل تو پہلے بھی موجود تھے پھر یہ کیونکر سمجھا جائے کہ مرزا صاحب نے اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کر دیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر تلوار موجود ہو اور اس کا چلانے والا موجود نہ ہو تو نہیں کہہ سکتے کہ دشمن مغلوب ہو جائے گا۔دشمن تو تبھی مغلوب ہوگا جب اس تلوار کا چلانے والا موجود ہو اور یہاں تو اسلام کا یہ حال تھا کہ تلوار دلائل کی موجود تھی مگر لوگ صرف یہی نہیں کہ تلوار چلانا نہیں جانتے تھے بلکہ اس امر سے بھی ناواقف تھے کہ تلوار موجود ہے۔یہ حضرت اقدس ہی کا کام تھا کہ آپ نے قرآن کریم کا فہم اللہ تعالیٰ سے پاکر اسلام کے غلبے کے ان دلائل کو جو اس زمانے کے متعلق تھے مستنبط کیا اور پھر ان دلائل کو غیر مذاہب کے مقابلے میں استعمال کیا اور دوسرے لوگوں کو ان کا استعمال سکھایا۔پس آپ کی آمد سے ہی اسلام غالب ہو اور نہ جس طرح بے تو پیچی کے توپ خود اپنی فوج کے لئے مضر ہوتی ہے اسی طرح قرآن کریم اپنے عارف کی عدم موجودگی کے سبب مسلمانوں کے لئے مضر ثابت ہورہا تھا اور اسی کے غلط استعمال سے وہ ہلاک اور تباہ ہور ہے تھے لیکن حضرت اقدس علیہ السلام نے دعوی کیا تو پھر اس کلام کے وہ اثرات ظاہر ہوئے اور آپ نے ایسے دلائل کے ساتھ اسلام کی طرف سے دشمنوں کا مقابلہ کیا کہ مقابلہ کرنا تو الگ رہا ، دفاع بھی ان کے لئے مشکل ہو گیا۔اور بعض تو ان میں سے حکومت کے آگے چلانے لگے کہ وہ جبراً حضرت اقدس کو اس مقابلہ سے روک دے اور روز روشن کی طرح ثابت ہو گیا کہ اب اسلام ادیان باطلہ پر غالب ہوکر رہے گا اور اثر دھے کی طرح ان کو نگل جائے گا۔