دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 397

دعوت الامیر — Page 43

۴۳ دعوة الامير معارف کے موتی نکالنا تو اس زمانے کے علماء کے لئے تو حرام ہی ہو گیا ہے، اگر وہ انہیں علوم پر نظر کرتے جو علماء روحانی نے قرآن کریم پر غور کر کے اور انبیاء کی زندگی پر نظر کر کے اور ان کی باتوں کی طرف توجہ کر کے استنباط کئے ہیں اور اپنی کتابوں میں لکھدیئے ہیں تب بھی یہ لوگ ٹھوکر نہ کھاتے۔حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی اپنی کتاب عوارف المعارف میں لکھتے ہیں کہ ایک ولادت ولادت جسمانی کے علاوہ ہوتی ہے جسے ولادت معنوی کہتے ہیں اور اس کی تائید میں اور بھی کسی کا نہیں خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔يَصِيرُالْمُرِيدُ جُزْئَ الشَّيخِ كَمَا إِنَّ الْوَلَدَ جُزْئ الْوَالِدِ فِي الْوِلَادَةِ الطَّبْعِيَّةِ وَتَصِيرُ هَذِهِ الْوِلَادَةُ أَنِفًا وِلَادَةً مَعْنَوِيَّةً كَمَا وَرَدَ عَنْ عِيسَى صَلَوْتُ اللَّهِ عَلَيْهِ لَنْ يَلِجَ مَلَكُوْتَ السَّمَاءِ مَنْ لَّمْ يُوْلَدُ مَرَّتَيْنِ فَبِالْوِلَادَةِ الْأَوْلَى يَصِيرُ لَهُ ارْتِبَاطُ بِعَالَمِ الْمَلَكِ وَبِهَذِهِ الْوِلَادَةِ يَصِيْرُ لَهُ ارْتِبَاطِ بِالْمَلَكُوْتِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَكَذَلِكَ نُرِئَ ابْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوْقِنِينَ (عوارف المعارف مؤلفه شیخ شهاب الدین سهروردی جز اول صفحه ۴۵) یعنی مُرید شیخ کا جزو ہو جاتا ہے جس طرح ولادت طبعی میں بیٹا باپ کا جزو ہوتا ہے اور یہ ولادت اس وقت ولادت معنوی ہو جاتی ہے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام سے روایت ہے کہ کوئی شخص آسمان کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دودفعہ پیدا نہ ہو، پھر شیخ اپنی طرف سے فرماتے ہیں کہ پہلی ولادت سے تو اُسے طبعی دنیا سے تعلق پید اہو جاتا ہے اور دوسری ولا دت سے اسے روحانی دنیا سے تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ اسی طرح آسمان ااور زمین پر جو غلبہ ہمیں حاصل ہے ہم ابراہیم کو دکھاتے تھے تا کہ وہ یقین کرنے والے لوگوں میں سے ہو جائے۔انْتَهَى قَوْلُ الشَّيْخِ۔