دعوت الامیر — Page 346
(y) دعوة الامير مسلمان کہلانے والے کروڑوں آدمی دنیا میں موجود ہیں وہ کس قدر روپیہ اسلام کی اشاعت کے لیے مہیا کر لیتے ہیں، ہماری جماعت کی تعداد کا اگر زیادہ سے زیادہ اندازہ لگایا جائے تو جس قدر روپیہ وہ اشاعت اسلام پر خرچ کرتی ہے اگر اُسی حساب سے ہندوستان کے دوسرے مسلمان بھی خرچ کریں تو آٹھ دس کروڑ روپیہ سالانہ اُن کو اس صورت میں خرچ کرنا چاہیے جبکہ اُن کی مالی حالت ہماری جماعت کی طرح ہو، لیکن ان میں بڑے بڑے والیان ریاست اور کروڑ پتی تاجر بھی ہیں۔اگر اُن کا بھی خیال رکھ لیا جائے تو سالانہ پندرہ سولہ کروڑ روپیہ اشاعت اسلام پر صرف ہندوستان کے مسلمانوں کو خرچ کرنا چاہیئے۔مگر وہ تو ہماری جماعت کے چار پانچ لاکھ کے مقابلہ میں ایک دو لاکھ روپیہ بھی خرچ نہیں کرتے۔یہ فرق اس لیے ہے کہ ہمارے اندر لَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبَدَه کا وعدہ اپنا کام کر رہا ہے۔