دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 397

دعوت الامیر — Page 313

۳۱۳ آٹھویں پیشگوئی دعوة الامير زلز ایہ عظیمہ کی پیشگوئی جو سب اہلِ مذاہب پر محنت ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ زمین کی گہرائیوں پر بھی ویسی ہی حکومت رکھتا ہے جیسی کہ اُس کی سطح کے اوپر رہنے والی چیزوں پر 66 اب میں ایک پیشگوئی ان پیشگوئیوں میں سے پیش کرتا ہوں جو اس امر کو ظاہر کرنے والی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا تصرف زمین کے اندر بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ زمین کے او پر۔یہ پیشگوئی اس زلزلہ عظیمہ کے متعلق ہے جو پنجاب میں ۱/۴ پریل ۱۹۰۵ ء کو آیا اور اس کے ذریعے سے بھی گل ادیان کے پیروؤں پر صداقتِ اسلام اور صداقت مسیح موعود کے متعلق حجت قائم ہوئی۔اس زلزلے کے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود نے یہ الہام شائع کئے تھے۔زلزلہ کا دھکا عَفَتِ الدِّيَارُ مَحِلُّهَا وَ مَقَامُهَا “۔(تذکر صفحہ ۵۱۵۔ایڈیشن چہارم) یعنی ایک خطر ناک زلزلہ آئے گا جس سے لوگوں کی مستقل سکونت کے مکانات بھی تباہ ہو جائیں گے اور عارضی سکونت کے کیمپ بھی تباہ ہو جائیں گے۔یہ الہامات سلسلہ احمدیہ کے متعدد اخبارات میں اُسی وقت شائع کر دیئے گئے اور ان الہامات کا اپنے ظاہر لفظوں میں پورا ہونا ایسا بعید از قیاس تھا کہ سمجھا گیا شاید اس سے طاعون کی سختی مراد ہو، مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک کچھ اور مقدر تھا کانگڑے کی آتش فشاں پہاڑی جو مدتوں سے بالکل بےضرر چلی