دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 130 of 397

دعوت الامیر — Page 130

(r۔) دعوة الامیہ فرمایا ہے کہ اس وقت مزدوروں کی طاقت بہت بڑھ جائے گی۔جیسا کہ حذیفہ ابن الیمان کی روایت میں جوابونعیم نے حلیہ میں نقل کی ہے مذکور ہے کہ اشراط ساعت میں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہ شرط بھی بیان کی ہے کہ اس وقت غریب بر ہنہ لوگ بادشاہ ہو جا ئیں گے (حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) اور برہنہ سے مراد اس جگہ نسبتی طور پر برہنہ ہے اور امراء کے مقابلہ میں غرباء اپنے لباس کی کمی کی وجہ سے برہنہ ہی کہلاتے ہیں۔یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے۔نیا بتی حکومت کی ترقی کیساتھ ساتھ غرباء کی حکومت بڑھتی جاتی ہے اور وہ بادشاہ بن رہے ہیں مزدور جماعت کی طاقت کے آگے بادشاہوں کے دل کانپ رہے ہیں اور کوئی جماعت خواہ کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو اپنے قیام کو ان سے صلح رکھے بغیر معرض خطر میں پاتی ہے اور بعض علاقوں میں تو انہیں کامل حکومت حاصل ہے۔جیسے روس میں اور سوئیٹزرلینڈ میں اور بعض حصص آسٹریلیا میں اور روز بروز یہ جماعت طاقت پکڑتی جاتی ہے۔مسیح موعود کے زمانے کی سیاسی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت حکام کی کثرت ہوگی ، حذیفہ ابن الیمان روایت کرتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس وقت شر ط زیادہ ہو جائیں گے (حجج الكرامة في أثار القيامة صفحہ ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) (کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۷۴ روایت ۳۹۶۳۹ مطبوعه حلب ۱۹۷۵ء) اور شر ط والی اور حاکم کے مددگاروں اور نائبوں کو کہتے ہیں یہ علامت بھی اس وقت