دعوت الامیر — Page 104
(I۔) دعوة الامير پس ان کے تغیر حالت سے راستی کو نقصان پہنچتا ہے اور فریضہ حج کی ادائیگی کی صرف یہی صورت رہ جاتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے انسان خاموشی سے اس فرض کو ادا کر کے واپس آجائے۔الَّا مَا شَاءَ الله کاش! اللہ تعالیٰ عرب کے لوگوں کو ہدایت دے اور وہ پھر اسی طرح علم الاسلام کے حامل ہوں جس طرح کہ تیرہ سو سال پہلے تھے۔اخلاقی حالت:۔مذہبی تغیرات کے بعد میں وہ علامات بتا تاہوں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ مسیح موعود کی اخلاقی حالت کے متعلق بیان فرمائی ہیں۔ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت مخش کثرت سے پھیل جائے گا بلکہ تفحش کثرت سے پھیل جائے گا۔لوگ تفحش پر ناز کریں گے۔(ترمذی ابواب الفتن باب ماجاء فی اشراط الساعة) چنانچہ ابن شیبہ کی روایت ہے کہ علامات قرب قیامت میں سے ایک ظہور نخش توپخش بھی ہے (حجج الکرامہ فی آثار القیامۃ صفحہ ۲۹۶ مطبوعہ بھو پال ۱۲۰۹ھ ) اور اسی طرح انس بن مالک سے مسلم میں روایت ہے کہ اشراط ساعت میں سے ایک ظہور زنا ہے(مسلم کتاب العلم باب رفع العلم وقبضة وظهور الجهل والفتنة في أخر زمان ابوہریرہ سے ابن مردویہ نے روایت کی ہے کہ اس وقت ولد الزنا کثرت سے ہو جائیں گے۔(حجج الكرامة في أثار القيامۃ صفحہ ۲۹۶ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) (کنز العمال جلد 14 صفحه ۲۴ ۲ روایت ۳۸۴۶۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۸ء) یہ سب قسمیں فحش کی ہم اس وقت دنیا میں موجود پاتے ہیں۔علاوہ بڑی بد کاری