دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 303 of 397

دعوت الامیر — Page 303

(r۔) دعوة الامي مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک سی قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرے سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔میں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں ملائک شداد و غلاظ میں سے ہے اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے؟ اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرام اور دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے۔( برکات الدعاصفحہ ۳۳۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳) اور کتاب مستطاب آئینہ کمالات اسلام میں آپ نے لیکھرام کے متعلق اپنی ایک نظم میں یہ اشعار شائع کئے۔الا اے دشمن نادان وبے راہ بترس از تیغ بیران محمدم منکر از شانِ محمد هم از نور نمایان محمد الا کرامت گرچه بے نام و نشان است بیا بنگر ز غلمان محمد ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۳۹) ان تمام پیشگوئیوں سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کو مختلف اوقات میں خبر دی گئی تھی کہ (۱) لیکھرام پر کوئی عذاب نازل کیا جائے گا جس کا نتیجہ موت ہوگا (۲) یہ عذاب چھ سال کے عرصے میں آئے گا (۳) یہ عذاب جس دن آئے گا وہ دن عید کے دن سے بالکل ملا ہوا دن ہوگا یعنی عید کے پہلے یا پچھلے دن (۴) لیکھرام سے وہی سلوک کیا جائے گا جو گوسالہ سامری سے کیا گیا تھا اور وہ سلوک یہ تھا کہ گوسالہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلایا اور دریا میں ڈال دیا گیا تھا (۵) اس کی ہلاکت کے لئے ایک شخص جس کی نظروں سے خون ٹپکتا تھا مقرر کیا گیا