دعوت الامیر — Page 132
(rr) دعوة الامير نسلی، تمدنی و غیر با زندگی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کے متعلق بعض ایسی علامات بھی بیان فرمائی ہیں جو تغیرات مکانی سے تعلق رکھتی ہیں، مثلاً آپ نے اس وقت کی زمینی اور آسمانی حالتوں کو بھی بیان فرمایا ہے جن میں سے بعض میں اس جگہ بیان کرتا ہوں۔زمینی تغیرات :۔زمین کی اندرونی حالت کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حذیفہ ابن الیمان نے یہ روایت بیان فرمائی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشراط ساعت میں سے بہت سی علامات بیان فرما کر فرمایا کہ جب یہ علامات پوری ہوجائیں تو تم بعض بلاؤں کے منتظر رہو جن میں سے ایک آپ نے خسف بیان فرمائی (حج الكرامة في اثار القيامة صفحه ۲۹۸ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) اور خسف جیسا کہ علم طبیعات سے ثابت ہے زلزلے کے سبب سے ہوتا ہے پس خسف سے مراد جناب سرور کائنات کی زلازل سے ہے اور یہ زمین کے اندر کا تغیر بھی جس کے سبب سے کثرت سے زلزلے آویں پیدا ہو چکا ہے اور پچھلے ہیں ۲۰ سال میں دنیا میں اس قدر زلزلے آئے ہیں کہ ان سے پہلے تین سو سال میں بھی اس قدر زلزلے نہیں آئے تھے اور اس قدر موتیں ان سالوں میں زلزلوں کے ذریعے سے ہوئی ہیں کہ پچھلی کئی صدیوں میں بھی اس قدر موتیں زلزلوں سے نہیں ہوئیں۔فلکی علامات :۔علاوہ زمینی تغیرات کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کے