دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 397

دعوت الامیر — Page 131

(۱۳۱ دعوة الامير پوری ہو چکی ہے، پہلے جو نظام حکومت ہوا کرتا تھا اس میں اسقدر مددگاروں کی حاکموں کو ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ہر علاقے میں ایک دو حاکم کافی سمجھے جایا کرتے تھے لیکن اس زمانے میں انتظام کا طریق اس طرح بدل گیا ہے اور حکومت کی ذمہ داری کی اس قدر شاخیں نکل آئی ہیں کہ پہلے سے سینکڑوں گنے مددگار افسروں کے لئے رکھنے پڑتے ہیں پولیس اور صحت عامہ اور رجسٹریشن اور تعمیر عامہ اور ڈاک خانہ اور ریل اور تارا ور انہار اور نگرانی مخدرات و مسکرات اور پڑتال و غیر با محکمے اس قدر وسیع ہو گئے ہیں کہ پہلے اس قدر وسیع نہ تھے، اس لئے گورنمنٹ کو ہر حاکم کے ساتھ ایک وسیع عملہ رکھنا پڑتا ہے۔ایک تغیر مسیح موعود کے زمانے کی سیاست میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس وقت حدود ترک کی جائیں گی ، (حجج الكرامة في أثار القيامة صفحه ۲۹۹ مطبوعہ بھوپال ۱۲۰۹ھ ) حضرت علی سے دیلمی نے روایت کی ہے کہ آخری زمانے کی علامتوں میں سے ایک ترک حدود بھی ہے یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے اسلامی حکومتوں میں اس وقت حدود ترک ہیں۔الا ما شاء اللہ۔ترکوں کی حکومت میں۔عرب میں ، مصر میں ، ایران میں بلکہ خود جناب ہی کے بلاد میں زانی کو رجم کی اور چور کو قطع ید کی سزا نہیں دی جاتی ، بلکہ بعض اسلامی حکومتیں تو بذریعہ معاہدات ان سزاؤں کے دینے سے باز رکھی گئی ہیں۔یہ علامت ایسی واضح ہے کہ اسلامی اقتدار کے زمانے میں اس امر کا کوئی خیال بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اسلامی احکام کو اس طرح کبھی پس پشت ڈالا جائے گا اور مسلمان حکومتیں اگر خواہش بھی رکھیں گی تو حدود اسلامیہ کو جاری نہیں کرسکیں گی۔علاوہ ان علامات کے بتانے کے جو انسان کے مذہبی ، اخلاقی، علمی، جسمانی ، سیاسی ،