دعوت الی اللہ — Page 25
I کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز اور ثمر آور بنانے والی ایک داعی الی اللہ کی نیم شبی دعائیں ہیں۔دنیا کے سسے بڑے اور مثالی داعی الی اللہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیوں کے روحانی مردوں کے دلوں میں جو روحانی انقلاب برپا کیا وہ در حقیقت آپ کی عاجزانہ دعاؤں اور ذاتی عملی نمونہ کا ہی نتیجہ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قوم کی رشدو ہدایت کے لئے دن رات یہ دُعا کرتے تھے :- اللهُمَّ اهْدِ قَوْنِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ وسلم کتاب الجہاد یعنی اسے اللہ ! تو میری قوم کو ہدایت عطا فرما۔کیونکہ یہ حقیقت سے نا آشنا ہیں۔حضرت مسیح موعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دل کی گہرائیوں سے نکلے والی دعاؤں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے انقلاب عظیم کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- ” وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گر مرا کہ لاکھوں مرد سے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑ سے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہو گئے۔اور گونگوں کی زبان پر اہلی معارف جاری ہوئے۔اور دنیا میں یکدفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اسے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سُنا۔کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں تھیں جنہوں نے دنیا میں ایک شور مچا دیا۔اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس امتی سیکیس سے