دورۂ قادیان 1991ء — Page 71
71 خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: جلسہ کے ایام میں اور آج سے لے کر جلسہ تک اور جلسہ کے بعد بھی کچھ عرصہ تک کیونکہ لوگوں کو بار بار مساجد میں اکٹھا ہونے میں تکلیف ہوتی ہے اور ایسی تکلیف کے لئے اللہ تعالیٰ نے سہولت مہیا فرما رکھی ہے اس کے لئے نمازیں جمع ہوتی رہیں گی۔آج بھی ہوں گی اور جب تک سہولت پیدا نہ ہو جائے تب تک اس رخصت سے استفادہ کیا جائے گا۔تو یا درکھئے کہ اب بھی ،شام کو بھی اور آئندہ بھی ان ایام میں ظہر و عصر کی نمازیں اور مغرب وعشاء کی نمازیں جمع ہوا کریں گی۔“ حضور انور بعد دو پہر دفتر میں تشریف لائے اور دفتری امور نیز دفتری و انفرادی ملاقاتوں میں مصروف رہے۔نماز مغرب و عشاء کے بعد مسجد اقصیٰ میں عرفان کی مجلس جھی۔جس میں احباب نے سوالات کئے اور حضور کے بصیرت افروز جوابات سے مستفیض ہوئے۔