دورۂ قادیان 1991ء — Page 73
73 حضرت مصلح موعود کی انگلستان سے واپسی پر لکھی تھی ، وجد آفریں انداز میں پڑھی۔جس کے بعد مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر جماعت ہائے احمدیہ قادیان نے حضور کی خدمت میں حسب ذیل سپاسنامہ پیش کیا: بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلى عبده السيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر سپاسنامه بحضور سید نا حضرت مرزا طاہراحمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی منجانب در ویشان قادیان و ہرسہ مرکزی انجمنیں وذیلی تنظیمیں واحباب جماعت ہائے احمد یہ بھارت بر موقع قدوم میمنت لزوم در قادیان دارالامان مورخه ۲۱ / فتح دسمبر ۱۳۷۰هش/ ۱۹۹۱ء الحمدللہ الحمدللہ ثم احمد للہ کہ 4 سال کی طویل فرقت کے بعد معظم امام جماعت احمد یہ سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ کے قدوم میمنت لزوم سے قادیان اور سرزمین ہند مشرف ہوئے۔اے ہمارے رحیم و کریم خدا! جن کے دیدار کے لئے آنکھیں ترستی رہیں ،انکی دید سے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کے جو سامان تو نے اپنے فضل وکرم سے فرمائے تیرے اس احسان اور اپنی خوش نصیبی پر ہم تیرے حضور سر بسجو د ہیں۔اے ہمارے پیارے آقا! اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ نے مشرق ومغرب میں کئی ملکوں کے للہی سفر اختیار فرمائے لیکن اس تاریخی سفر کے موقع پر جو تقسیم ملک کے بعد آزاد ہندوستان میں خدا