دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 72 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 72

72 ۲۱ / دسمبر ۱۹۹۱ء بروز ہفتہ۔قادیان۔نماز فجر چھ بجکر میں منٹ پر سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی اقتداء میں ادا کی گئی۔اس کے بعد سات بجے حضور بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر اور قطعہ خاص میں بعض دیگر قبروں پر دعا کی۔حضور اقدس کے ہمراہ آپ کی صاحبزادیاں بھی تھیں۔قطعہ خاص سے باہر نکل کر حضور نے حضرت سید محمد سرور شاہ کی قبر پر دعا کی اور اس کے بعد بہشتی مقبرہ سے باہر تشریف لائے اور محلہ ناصر آباد سے ہوتے ہوئے زیر تعمیر بیوت الحمد کے مکانوں کا معائنہ کیا اور محلہ دارالانوار کی جانب تشریف لے گئے۔قادیان میں جلسہ سالانہ میں مہمانوں کی کثرت سے آمد متوقع تھی۔اس کے پیش نظر اس عظیم جلسہ کی تیاریوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہاں مغربی ممالک کی جماعتیں گیسٹ ہاؤسز تعمیر کریں۔چنانچہ حضور نے زیر تعمیر بیوت الحمد کے معائنہ کے بعد مختلف ممالک کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے ان گیسٹ ہاؤسز کا تفصیلی معائنہ فرمایا۔یہاں سے آپ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی کوٹھی النصرت‘ میں اندر تشریف لے گئے۔جس میں آج کل رہائش پذیر بوڑھے سکھ میاں بیوی سے ملاقات کی۔بعد ازاں آپ واپس احمد یہ چوک سے ہوتے ہوئے آٹھ بجے دار ا صیح تشریف لے آئے۔دفتری امور کی انجام دہی کے بعد ڈیڑھ بجے نماز ظہر وعصر آپ نے مسجد اقصیٰ میں پڑھا ئیں۔دو پہر کے بعد آپ دفتر میں تشریف لائے۔دفتری امور کے علاوہ دفتری و دیگر ضروری ملاقاتوں نیز ڈاک کے کام کے بعد چار بجے آپ استقبالیہ اجلاس میں شمولیت کے لئے مسجد اقصیٰ میں تشریف لائے۔استقبالیہ اجلاس تین بجے سہ پہر مسجد اقصیٰ میں حضرت خلیفہ لمسیح الرابع" کے اعزاز میں ایک مختصر سا استقبالیہ اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں جماعت ہائے احمد یہ بھارت وقادیان کی طرف سے آپ کی خدمت میں استقبالیہ پیش کیا گیا۔اس تقریب میں مکرم مولوی سلطان احمد ظفر صاحب مبلغ سلسلہ کلکتہ نے تلاوت کی اور مکرم ناصر علی عثمان صاحب نے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی نظم جو