دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 60 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 60

60 کے گنہگار انسانوں کیلئے ایک وسیلہ بن جائیں اور سب سے بڑا وسیلہ دنیا میں حضرت محمد مصطفیٰ بنے کیونکہ سب سے کامل تعلیم آپ پر نازل ہوئی اور زندگی کے سب سے زیادہ تقاضے کرنے والی تعلیم آپ پر نازل ہوئی۔اتنے تقاضے ہیں کہ دنیا کے کسی مذہب میں اس کا عشر عشیر بھی آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔اگر تقاضوں پر نظر رکھیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ مومن کی زندگی دوبھر ہوجائے گی۔اس کی ساری عمر ایک قید خانے میں بسر ہوگی جیسا کہ خود آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو ذکر کرتے ہوئے ان الفاظ میں ظاہر فرمایا کہ الدنيا سجن للمومن وجنة للكافر ( مسلم كتاب الزهد والرقاق حدیث نمبر : ۵۲۵۶ ) که دنیا مومن کے لئے تو قید خانہ ہی ہے۔کافر کی جنت ہوتی ہوگی لیکن مومن کے لئے قید خانہ ہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب ہم ان لفظوں پر غور کرتے ہیں تو یہ قید خانہ بھی مختلف شکلوں میں ہمارے سامنے ظاہر ہوتا ہے بعض قیدی ہمیں بہت خوش نظر آتے ہیں اتنے خوش کہ وہ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ وہ اس قید خانہ سے باہر ایک سانس بھی لیں اور کئی قیدی ہیں جور سے تڑاتے پھرتے ہیں اگر وہ تڑا اسکیں تو تڑا لیتے ہیں، بے قاعد گیاں کر سکیں تو کرتے ہیں۔ورنہ ان کی زندگی ایک قسم کا عذاب بنی رہتی ہے۔تو کس قسم کا قید خانہ ہم نے قبول کرنا ہے یہ راز بھی حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ہم پر اپنا نمونہ پیش کر کے کھول دیا کہ سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عائد کردہ قیود کو آپ نے قبول فرمایا اور سب سے زیادہ پُر لطف زندگی حضرت اقدس محمد مصطفی عملے کی زندگی تھی جن کی عشرت اپنے آقا و مولیٰ اللہ جل شانہ کی کامل اطاعت میں تھی۔اس کی عبادت میں آپ کو سرور ملتا تھا۔آپ کی تمام تر روحانی لذتیں اپنے خدا کی ذات سے وابستہ تھیں۔پس قید بھی تو مختلف قسم کی ہوتی ہے۔بعض قیدیں ایسی ہیں جو زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرنے والی ہوتی ہیں اور بعض قیدیں ایسی ہیں جو زندگی کی تمام صعوبتیں وارد کرنے والی ہوتی ہیں۔پس اپنے زاویہ نگاہ کو درست یا نا درست کرنے والی بات ہے۔یہ وہ مضمون ہے جسے دنیا کا ہر انسان سمجھتا ہے یا سمجھ سکتا ہے چاہے اسے مذہب کی دنیا میں اطلاق کرے یا نہ کرے کسی نہ کسی محبت کا تجربہ ہر انسان کو ہوتا ہے اور محبت بھی تو کچھ پابندیاں عائد کرتی ہے۔محبت بھی تو بہت سے تقاضے کیا کرتی ہے ان تقاضوں کو پورا کرنے میں ہی محبت کرنے