دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 52 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 52

52 تشریف لے گئے۔قادیان میں قیام کے دوران آپ کا عموماً یہ معمول تھا کہ نماز مغرب وعشاء کے بعد دار مسیح میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد سے ملاقات فرماتے۔اپنا گھر اور گھر یلونگر یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الرابع نے یہ ارشاد فرمایا تھا کہ چونکہ قادیان میں آپ کا اپنا گھر ہے۔اس لئے آپ وہاں مہمان نہیں ہوں گے۔چنانچہ ایک دن کی رسمی مہمان نوازی قبول کر لینے کے بعد آپ نے حضرت مسیح موعود اللہ کے لنگر کے ساتھ ساتھ اس کی ایک شاخ کے طور پر الگ گھر یلو لنگر بھی جاری فرمایا۔اس گھر کے مختلف کمروں میں آپ کے ذاتی مہمان کے طور پر مکرم مبارک احمد کھوکھر صاحب مع فیملی ، مکرم کیپٹن سجاد حسین صاحب آف لندن مع فیملی ، مکرم ڈاکٹر میر مبارک احمد صاحب آف امریکہ مع فیملی اور مکرم چوہدری شاہنواز صاحب مرحوم کے خاندان میں سے جو افراد بھی تشریف لائے ہوئے تھے ، سب قیام پذیر تھے۔چنانچہ آپ کے ذاتی لنگر سے تقریباً چارصدافراد کو روزانہ ناشتہ اور کھانا کھلایا جاتا تھا۔اس لنگر کا انتظام مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ مع عملہ اور مکرم صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب کے سپرد تھا۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب کے ساتھ کام کرنے والے عملہ کے اسماء یہ ہیں : مکرم با بومحمد لطیف صاحب اسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری۔مکرم اقبال الدین صاحب، مکرم را نامبارک احمد صاحب، مکرم را نا عبدالرشید صاحب، مکرم محمود احمد عباسی صاحب، مکرم وسیم احمد انور صاحب ، مکرم مسعوداحمد مقصود صاحب، مکرم اللہ رکھا صاحب، مکرم سراج الدین صاحب، مکرم ارشاد احمد صاحب، مکرم افتخار الدین قمر صاحب ( قادیان)، مکرم سید عبدالہادی صاحب ( قادیان)