دورۂ قادیان 1991ء — Page 38
38 نے ممبران قافلہ اور دیگر جملہ مہمانانِ کرام کے قیام وطعام کے انتظامات کے جائزہ کیلئے منتظمین سے استفسار فرمایا اور انتظامات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ہدایات ارشاد فرمائیں۔بعد ازاں آپ اپنی قیامگاہ میں جو کہ دہلی مشن ہاؤس میں بالائی منزل پر تھی تشریف لے گئے۔دو پہر کے کھانے اور آرام کے بعد آپ ساڑھے پانچ بجے دفتر میں تشریف لائے اور ۱۲۰ افرادکو انفرادی ملاقات کا شرف بخشا۔بعد ازاں دیگر دفتری کاموں کے بعد شام ساڑھے سات بجے نماز مغرب وعشاء ادا کی گئیں۔حضور انور نے نماز عشاء قصر کر کے پڑھائی۔نمازوں کے بعد مجلس عرفان شروع ہوئی جس میں آپ نے سائلین کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔آخر میں آپ نے مہمانوں کے قیام و طعام کے بارہ میں تسلی کے لئے منتظمین سے دریافت فرمایا۔آپ کو بتایا گیا کہ پہلے سے کئے گئے انتظام کے تحت مکرم نصیر احمد قمر صاحب پرائیویٹ سیکرٹری ، خاکسار ہادی علی ایڈیشنل وکیل التبشیر ، مکرم میجر محمود احمد صاحب چیف سیکیورٹی آفیسر مکرم ملک اشفاق احمد صاحب سیکیورٹی آفیسر، مکرم محمود احمد خان صاحب ( عمله حفاظت از ربوه)، مکرم مرزا عبدالرشید صاحب اور مکرم مشہودالحق صاحب سویڈن کے قیام کا انتظام مشن ہاؤس میں ہے۔جبکہ باقی اراکین قافلہ کیلئے ہوٹل ”راج دوت“ میں رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔مہمانوں کے طعام کا انتظام مسجد کے دائیں جانب گراسی پلاٹ میں شامیانہ لگا کر کیا گیا تھا۔کھانا پکانے کے انتظامات کے انچارج مکرم مولوی برہان احمد ظفر صاحب مبلغ بمبئی تھے اور کھانا کھلانے کے انتظامات کے انچارج مولوی حمید الدین صاحب شمس ( مرحوم ) تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کیساتھ حسن انتظام اور محنت سے ڈیوٹی ادا کی۔حضور نے ان انتظامات پرخوشنودی کا اظہار فرمایا۔الحمد لله على ذلک اللہ تعالیٰ ان سب کام کرنے والوں کو بہترین جزا دے۔۱۷ دسمبر ۱۹۹۱ء بروز منگل۔دہلی سکندرہ، فتح پور سیکری اور آگرہ کی سیر دہلی میں ۷ ار دسمبر کو صبح چھ بجکر ہیں منٹ پر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے نماز فجر پڑھائی۔صبح جناب ہر دیال سنگھ صاحب نے اراکین قافلہ کیلئے پر تکلف ناشتہ بھجوایا۔فجزاه الله 6