دورۂ قادیان 1991ء — Page 34
34 سیده آصفہ بیگم صاحبہ۔صاحبزادی یاسمین رحمان مونا صاحبہ، صاحبزادی عطیۃ المجیب طوبیٰ صاحبہ صاحبزادہ مرز اسفیر احمد صاحب ، صاحبزادی شوکت جہاں صاحبہ۔صاحبزادہ مرزا احسن رضا صاحب، صاحبزادہ مرز ابلال احمد صاحب ، عزیزہ ملیحہ صباحت احمد صاحبہ۔صاحبزادہ مرزا عمن احمد صاحب، صاحبزادی فائزه صاحبہ ، صاحبزادہ مرزا عثمان احمد صاحب ، صاحبزادہ مرزا عدنان احمد صاحب اور عزیزہ نداء النصر صاحبہ حضور انور کے ہمراہ تھے۔دفتری عملہ میں سے حسب ذیل افراد کو حضور نے قافلہ میں شامل فرمایا :۔مکرم نصیر احمد صاحب قمر پرائیویٹ سیکرٹری۔خاکسار ہادی علی ایڈیشنل وکیل التبشیر۔مکرم بشیر احمد خان صاحب رفیق ایڈیشنل وکیل التصنیف۔ملک اشفاق احمد صاحب عملہ حفاظت۔علاوہ ازیں مندرجہ ذیل افراد کو اس تاریخی سفر میں آفیشل قافلہ کے ممبر کے طور پر شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔خالد نبیل ارشد صاحب لندن۔ملک شاہد محمود صاحب لندن۔مرزا عبدالرشید صاحب لندن۔آفیشل قافلہ کے بعض ممبران حضور کی ہدایت کے مطابق انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے 15 / دسمبر سے قبل قادیان روانہ ہو چکے تھے۔جن میں میجر محمود احمد صاحب چیف سیکیورٹی آفیسر اور آفتاب احمد خان صاحب امیر یو کے اور چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ شامل ہیں جبکہ قافلہ کے دو ممبران محمود احمد صاحب گلزار بعد میں دہلی اور چوہدری رشید احمد صاحب انچارج پریس اینڈ پبلیکیشن سیکشن قادیان پہنچے۔اسی طرح جسوال برادران پر مشتمل ویڈیوٹیم کے ارکان سعید احمد جسوال صاحب ، وسیم احمد جسوال صاحب اور محمد احمد جسوال صاحب 15 دسمبر سے قبل قادیان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔اس تاریخی سفر کے لئے ٹکٹوں کی خرید اور سیٹوں کی بکنگ سے متعلق امور مکرم آفتاب احمد خان صاحب یو کے کی زیر نگرانی مکرم شاہد محمود صاحب آف لندن نے سرانجام دیئے۔قافلہ کے سامان کے انتظام کے سلسلہ میں مشہود الحق صاحب سابق امیر سویڈن کو انچارج مقرر کیا گیا تھا اُن کے ساتھ مکرم خالد نبیل ارشد صاحب لندن مکرم عبدالمجید کھوکھر صاحب ناروے اور مکرم شار یوسف صاحب سویڈن نے معاونت کی۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔