دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 33 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 33

33 لندن سے سفر کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔الغرض قادیان میں جلسہ سالانہ اور لندن میں سفر وغیرہ کے جملہ انتظامات جب خدا تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے ایک حد تک مکمل ہو گئے اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی اس تاریخی اور تاریخ ساز جلسہ میں شمولیت کے لئے ہر تیاری مکمل اور ہر راہ ہموار ہوگئی تو آپ 15 / دسمبر کو اس مبارک سفر کے لئے اپنے اہل وعیال اور ممبران قافلہ کے ہمراہ لندن سے قادیان کے لئے روانہ ہوئے۔پھر خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کے فضلوں کے سائبان تلے اس کے مقدس خلیفہ کا مسیح پاک علیہ السلام کی مقدس بستی میں راضی خوشی اور خیر و عافیت سے درود ہوا۔اور صد سالہ جلسہ سالانہ کا بابرکت اور پر رحمت انعقاد عمل میں آیا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ صد سالہ جلسہ سالانہ قادیان 1991ء کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع" کا تاریخ ساز سفر لندن سے روانگی مورخہ 15 دسمبر 1991ء بروز اتوار حضرت خلیفہ مسیح الرابیخ تاریخی صد سالہ جلسہ سالانہ قادیان میں شرکت فرمانے کی غرض سے ساڑھے پانچ بجے مسجد فضل لندن سے ہیتھرو ایئر پورٹ جانے کیلئے روانہ ہوئے مسجد فضل لندن میں آپ کو الوداع کہنے کی غرض سے کثیر تعداد میں افراد جماعت جمع تھے۔آپ نے احباب کو مصافحہ کا شرف بخشا اور خواتین کو الوداعی سلام کہہ کر اجتماعی دعا کرائی۔یہاں سے روانہ ہو کر حضور انورلندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر۴ پر تشریف لائے جہاں معمول کی رسمی کاروائی کے بعد برٹش ایئرویز کے بوئنگ طیارہ کی فلائیٹ 1147 B A کے ذریعہ دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔طیارے کی پرواز کا وقت پونے آٹھ بجے شام تھا جبکہ بعض وجوہات کی بناء پر طیارہ سوا نو بجے روانہ ہوا۔اس تاریخ ساز سفر میں حضور اقدس کے افراد خاندان میں سے آپ کی حرم محترمہ حضرت