دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 32 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 32

32 اور رضا کے جلوے ظاہر فرمائے۔اس نے جگہ جگہ اپنے خلیفہ کی نہ صرف دعاؤں کو تکوینی قوت عطا فرمائی بلکہ آپ کی خواہشوں کو بھی ایسے قبول فرمایا کہ دنیا کے کام اپنا رخ بدل بدل کر ان کے آگے سجدے کرنے لگے۔چنانچہ ایک ایسا ہی واقعہ اس وقت بھی رونما ہوا جب حضرت خلیفہ المسح آپ کے اہل خانہ اور افراد قافلہ کیلئے سیٹوں کی بکنگ کا مرحلہ پیش آیا۔یہ مطلوبہ سیٹیں ۲۱ تھیں۔برٹش ائیر ویز کی دہلی کی پرواز لندن کے گیٹ وک (Gatwick) ایئر پورٹ سے ہی روانہ ہوتی تھی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی خواہش یہ تھی کہ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانگی ہو۔اس کے لئے KLM ( یعنی رائل ڈچ ایئرلائن ) والوں سے بھی رابطہ کیا گیا مگر اتنی تعداد میں فوری طور پر سیٹوں کی دستیابی ممکن نہ ہورہی تھی۔اس کے بالمقابل برٹش ایئرویز کی جو پرواز گیٹ وک سے روانہ ہوئی تھی اُس میں سیٹوں کا حصول ممکن تو تھا مگر اس کا دن وہ نہیں تھا جس میں حضور روانگی کے خواہشمند تھے۔مکرم آفتاب احمد خان صاحب مرحوم امیر جماعت یوکے کے سپر د اس سفر کا انتظام تھا۔انہوں نے مکرم شاہد ملک صاحب جو برٹش ایئر ویز میں کام کرتے تھے، کے ذمہ سیٹوں کی بکنگ کا کام کیا ہوا تھا۔مذکورہ بالا صورتحال سے سب پریشان تھے۔وقت قریب سے قریب تر چلا آ رہا تھا۔ادھر یہ دن بھی ایسے تھے کہ کرسمس کی رخصتوں کی وجہ سے تمام پروازوں میں سیٹوں کی گنجائش یا تو تھی ہی نہیں اور اگر تھی بھی تو وہ فورا پر ہو جاتی تھیں اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی تھی کہ اکتیس تو کیا اکٹھی چار پانچ نشستوں کی گنجائش بھی نہ رہی تھی اور اب اگر تھی تو صرف خدا تعالیٰ کے حسن “ پر ہی نظر تھی جس کو دراصل اس مرد خدا کی خواہش اور دعا متحرک کر چکی تھی۔خلیفہ وقت کی اس دعا نے باذنِ الہی عالم سفلی اور علوی میں تصرف کیا اور برٹش ایئرویز کے ارباب اختیار کے دلوں کو اس طرف موڑ دیا کہ وہ اپنی ایک نئی پرواز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے دہلی کے لئے چلائیں۔چنانچہ ہیتھرو (Heathrow) ایئر پورٹ سے B۔A کی پہلی پرواز اس دن سے شروع ہو گئی جس دن خلیفہ مسیح الرابع قادیان کے سفر کے لئے روانہ ہونا چاہتے تھے یعنی 15 دسمبر 1991ء۔سبحان اللہ العظیم۔یہ پرواز چونکہ بالکل نئی اور پہلی تھی اس لئے اس میں نہ صرف تمام افراد قافلہ کوسیٹیں ملیں بلکہ یو کے اور تمام یورپ سے اور بہت سے احباب کو بھی اسی پرواز میں اپنے پیارے آقا کے ہمراہ