دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 31 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 31

31 احباب جماعت سے میں یہ درخواست کرتا ہوں کہ میری اس دلی تمنا کو برلانے میں دعاؤں کے ذریعہ میری مدد کریں کہ ہم آئندہ سال جب قادیان میں تاریخی جلسہ تشکر منعقد کر رہے ہوں تو میں بھی اس میں شریک ہوسکوں اور کثرت سے پاکستان کے احمدی احباب بھی اس میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کریں۔(الفضل ربوہ 13 جنوری 1991 ء) قادیان میں عالمی نوعیت کے صد سالہ جلسہ کا انعقاد ایک ایسی الہی تقدیر تھی جس کو منشائے الہی حرکت میں لا چکی تھی اور خلیفتہ المسیح کی 44 سال بعد دائمی مرکز احمدیت قادیان دارالامان واپسی اسی تقدیر کی سب سے نمایاں، اہم اور غیر معمولی کڑی تھی۔اس عدیم المثال جلسہ کی تیاریوں کا میدان بہت ہی وسیع تھا اور انتظامات مختلف اطراف میں اس طرح پھیلے ہوئے تھے کہ ان کا سرانجام پانا، خدا تعالیٰ کی خاص تائید کے بغیر ناممکن تھا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے خلیفہ کے ذہن رسا میں جو منصوبہ اتارا اُس کے نقوش بڑی سرعت سے عملی اور واقعاتی رنگ میں نمایاں ہو کر سامنے آنے لگے۔آپ نے اس سلسلہ میں قادیان اور ر بوہ جو ہدایات جاری فرمائیں اُن کا تفصیلی ریکار ڈ حصہ دوم باب رخت سنٹر میں ہدیہ قارئین کیا جار ہا ہے۔اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان تہ در تہ لیکن وسیع ترین انتظامات کی تکمیل تائید و نصرت الہی کے بغیر ممکن نہ تھی اور یہ کہ واقعہ تقدیر الہی ہی تھی کہ جو اس بابرکت منصو بہ کو پایہ تکمیل تک پہنچار ہی تھی۔اس منصوبہ کی شروعات کے ساتھ ہی قادیان اور اُس کے ماحول میں بھی ایسی تبدیلیاں رونما ہونے لگیں کہ بغیر خدا تعالیٰ کی خاص مشیت کے وہ ممکن ہی نہ تھیں۔مثلاً اس علاقہ کے حالات ایسے تھے کہ ماحول پر سر شام ہی خوف و ہراس میں ملبوس ایک خوفناک سناٹا مسلط ہو جاتا تھا جس میں کسی فرد بشر کا گھر سے باہر نکلنا ممکن نہ تھا۔لیکن اب یہ کیفیت جلد جلد بدلنے لگی۔اب تو شام کے دھند لکے بھی امن کے ضامن بننے لگے تھے اور رات کی تاریکیاں بھی۔جلسہ کے بابرکت ایام میں تو قادیان کی بستی رات گئے تک چہل پہل اور رونقوں سے معمور تھی بلکہ سارا علاقہ ہی امن وسلامتی کی ٹھنڈی چاندنی میں نہا کر حیات افروز منظر پیش کر رہا تھا۔یہ وہ ماحول تھا جو راضی خوشی اور خیر و عافیت سے آنے کے الہی وعدوں کا آئینہ دار تھا۔حضرت خلیفہ امسیح کی قادیان وا پسی چونکہ خدا تعالی کی ایک خاص تقدیر کے تحت عمل میں آ رہی تھی۔اسلئے مالک تقدیر نے ہر قدم پر اپنی تائید