دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 192 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 192

192 یہاں سنائی نہیں دیئے جا سکتے تھے۔ایسے آلے ساتھ لیکر گئے جو بڑے بوجھل اور بہت ہی محنت طلب تھے۔ان کو وہاں جا کر Install کیا۔وہاں سارا انتظام سنبھالا تو اللہ تعالیٰ نے جماعت انگلستان کو جلسہ کے موقع پر یہ بھی ایک سعادت بخشی ہے کہ ان کے کارکنوں میں سے جسوال برادران کو غیر معمولی تاریخی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔اللہ ان کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔ان سب جماعتوں کو جو یہ خطبہ سن رہی ہیں میں سب یو کے کی جماعت کی طرف سے اور اپنی طرف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا پیغام دیتا ہوں۔