دورۂ قادیان 1991ء — Page 112
112 مغرب وعشاء کی ادائیگی ہوئی اور پھر آپ نے ساڑھے نو بجے سے سوا دس بجے تک کشمیر سے آئے ہوئے مہمانوں کو شرف ملاقات سے نوازا۔۳۰ دسمبر ۱۹۹۱ء بروز سوموار۔قادیان حضرت خلیفہ انبیح الرابع نے نماز فجر چھ جگر میں منٹ پر مسجد اقصیٰ میں پڑھائی۔سات بجے آپ حسب معمول دعا کیلئے بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے۔دعا کے بعد آپ ایوانِ خدمت کے سامنے سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ اور ڈاکٹر بشیر احمد صاحب درویش کے گھر کے سامنے سے گزرے جہاں پر آپ نے باہر کھڑے بچوں کو پیار کیا پھر چوہدری محمد ظفر اللہ خان کی کوٹھی کے پاس سے ہوتے ہوئے ڈپٹی شریف صاحب کی کوٹھی پر وہاں ٹھہرے ہوئے مہمانوں سے ملاقات کی۔یہاں سے آپ واپس ہوئے اور راستہ میں سٹرک کے دائیں بائیں کھڑے ان مہمانوں سے جو جلسہ سالانہ میں شرکت کے بعد اب واپس گھروں کو جارہے تھے مصافحہ وملاقات کا شرف عطا فرماتے ہوئے احمد یہ چوک سے ہو کر دار ا مسیح میں داخل ہوئے۔صبح دس بجے سے بارہ بجے تک حضور نے ربوہ سے آئے ہوئے ناظران اور وکلاء صاحبان سے ملاقات فرمائی۔ڈیڑھ بجے نماز ظہر وعصر حضور اقدس کی اقتداء میں مسجد اقصیٰ میں ادا کی گئیں۔بعد دو پہر آپ تقریباً ہم بے دفتر تشریف لائے۔آج بھی دفتری کام اور دفتری وانفرادی ملاقاتوں کا بھر پور سلسلہ جاری رہا۔ادا ئیگی نماز مغرب وعشاء کے بعد آپ لنگر خانہ سے ملحقہ گیسٹ ہاؤس میں بعض غیر ملکی معززین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بنفس نفیس شرکت کیلئے تشریف لے گئے۔جہاں ان سے بے تکلفی کے ماحول میں گفتگو ہوتی رہی۔یہ مجلس ساڑھے نو بجے برخواست ہوئی۔۳۱ دسمبر ۱۹۹۱ء بروز منگل۔قادیان بعد ادا جلیلی نماز فجر سات بجے حضور اقدس حسب معمول صبح کی سیر کیلئے دار اسے سے نکلے مسیح