دورۂ قادیان 1991ء — Page 79
79 نے دار امسیح کے صحن میں دو رویہ قطاروں میں کھڑے ناظمین منتظمین وغیرہ کو مصافحہ کا شرف بخشا حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ ربوہ ، صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب، چوہدری حمید اللہ صاحب، صاحبزادہ مرزا غلام احمد ، صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب اور منظور احمد صاحب گجراتی افسر جلسہ سالانہ قادیان آپ کے ہمراہ تھے۔اس کے بعد حضور دار اسیح کے گیٹ سے باہر تشریف لائے تو سڑک کے دونوں اطراف میں کارکنان قطاروں میں کھڑے تھے۔آپ انہیں شرف مصافحہ بخشنے کے بعد مدرسہ احمدیہ کی عمارت میں مقیم مستورات میں تشریف لے گئے۔اسکے بعد پیدل چلتے ہوئے دارالضیافت میں گئے اور روٹی پکانے والے پلانٹ کا معائنہ فرمایا۔دارالضیافت کے باہر شعبہ رجسٹریشن جلسہ سالانہ اور حلقہ بہشتی مقبرہ میں ڈیوٹی دینے والے کارکنان قطاروں میں کھڑے تھے۔آپ نے اُن کو مصافحہ کا شرف بخشا۔یہاں سے واپسی پر راستے میں آپ نے ایک عمر رسیدہ سکھ کو پہچان کر ان سے حال احوال دریافت فرمایا اور ان کی پیشانی پر بوسہ دیا۔اس پر خدام نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور اسلام زندہ باد اور احمدیت زندہ باد کے نعرے لگائے۔ان نعروں کے جواب میں اس عمر رسیدہ سکھ نے بلند آواز میں دیگر احباب کے ساتھ ملکر جواب دیا۔یہاں سے حضور پر لیں اور لنگر خانہ کے معائنہ کیلئے تشریف لے گئے۔راستہ میں شعبہ بجلی میں ڈیوٹی دینے والے کارکنان سے بھی آپ نے مصافحہ فرمایا۔جلسہ سالانہ کے دفاتر کے معاونین سے ملاقات کے بعد آپ حضرت مصلح موعود کی کوٹھی ”دار الحمد“ میں گئے۔یہ کوٹھی اب ایک سکھ دوست کی ملکیت میں ہے۔جو انہوں نے اس تاریخی جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے قیام کیلئے جماعت کو پیش کی ہوئی تھی۔اس کوٹھی کے ساتھ ہی حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کوٹھی ہے جو اب سرکاری بجلی گھر میں تبدیل کر دی گئی ہے۔یہاں سے حضورانور محلہ دار الانوار میں جرمنی ، یو کے کینیڈا اور امریکہ کی طرف سے نئے تعمیر شدہ گیسٹ ہاؤسز میں تشریف لے گئے۔پھر حضرت ڈپٹی محمد شریف صاحب کی کوٹھی سے ہوتے ہوئے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی کوٹھی ”دار السلام میں گئے اور وہاں سے خالصہ ہائیر سیکنڈری سکول میں تشریف لے گئے۔جو پہلے تحریک جدید کا بورڈنگ ہاؤس ہوا کرتا تھا اور آجکل سکول کی انتظامیہ نے جلسہ کے مہمانوں کے