مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 169
169 مسیحیت آج کے دور میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے وجود میں مسیح کی آمد ثانی کے وقت وہی کہانی پھر دہرائی گئی۔آسمان سے ایلیا نبی کے نزول کے عقیدہ کے مطابق (جس کا مسیح کے وقت میں یہود انتظار کر رہے تھے) خیال یہ کیا جارہا تھا کہ ایک شخص اپنے انسانی جسم کے ساتھ آسمان سے اترے گا لیکن اس مر تبہ خود یسوع مسیح کے متعلق یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ جسمانی طور پر آسمان سے نازل ہو گا۔جہاں تک یہود کا تعلق ہے وہ یہ آس لگائے بیٹھے تھے کہ مسیح بڑی شان و شوکت اور جاہ و جلال کے ساتھ آئے گا اور وہ آتے ہی ایک ایسے دور کا آغاز کرے گا کہ جس میں انہیں اپنے رومی آقاؤں پر غلبہ و تسلط حاصل ہو جائے گا۔مسیح ناصری کے آنے کے بعد ان کی یہ من مانی توقعات خاک میں ملے بغیر نہ رہیں۔مسیح کی آمد کی جو خیالی تصویر یہودیوں کے ذہنوں میں صدیوں سے بنتی اور نکھرتی چلی آرہی تھی اس سے آنے والے مسیح کا دور کا بھی کوئی تعلق واسطہ نہ تھا۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے وجود میں مثیل مسیح کی آمد کے وقت مسیح کی بعثت اولیٰ کے واقعات سے ملتے جلتے واقعات کا نمایاں طور پر پھر اعادہ ہوا۔آپ کے مخالفین نے بالکل وہی کر دار ادا کیا جو پہلے مسیح کے۔۔۔نے ادا کیا تھا۔فرق صرف ناموں ہی کا تھا۔مسلمانوں اور عیسائیوں کی غالب اکثریت نے یکساں طور پر مسیح اول کے زمانہ کے یہودیوں کا ہو بہو کر دار اپنا لیا۔اعتراضات میں یکسانیت ہے اور دعوی کو مسترد کرنے کی منطق بھی بعینہ وہی ہے لیکن خدا نے اپنے اس عاجز بندہ کے لیے سابقہ مسیح کے زمانہ کے بالمقابل اپنی تائید و نصرت کے زیادہ عظیم الشان نشان ظاہر فرمائے اور اس کے پیغام کو دنیا کے تمام بر اعظموں کے کثیر التعداد ملکوں میں مقابلہ بہت زیادہ تیزی اور سرعت سے پھیلایا۔یہ ایسے مبرہن حقائق ہیں جو اپنی دلیل آپ ہیں لیکن انہی کے لیے جو سننے کے واسطے تیار ہوں۔یہ وہ حقائق ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ نمایاں اور اجاگر ہوتے جارہے ہیں۔لیکن انہی کے لیے جو دیکھنے پر آمادہ ہوں۔مزید بر آں ہم عصر مسلمانوں اور عیسائیوں کے طرز عمل کے متعلق میں مسیحیائی کے آئینہ دار پیغام کی روح بھی مختلف نہیں ہے لیکن اثر وہی قبول کریں گے جو اپنی آنکھیں اور کان بند نہیں رکھتے بلکہ ان کو کھلا رکھتے ہیں۔ہم آخر میں عیسائیوں اور مسلمانوں کو جو گزشتہ کئی صدیوں سے مسیح کے دوبارہ ظاہر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اس دور آکر کے لئے خدا کے مقرر کردہ صحیح مرزا غلام احمد قادیانی کے پیش گوئی پر مشتمل الفاظ میں خبر دار کرتے ہیں: یاد رکھو کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام