مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 105
105 زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟ حتی کہ Jehovah's Witnesses کو بھی (جو ایک عیسائی فرقہ کے افراد ہیں اور جو مسیح کی ابنیت اور اپنے باپ خدا کی طرف اس کے اٹھائے جانے کے بڑے پر جوش حامی ہیں) بالاآخر تسلیم کرنا پڑا ہے کہ مرقس اور لوقا کی انا جیل میں آسمان پر اٹھائے جانے کی آیات الحاقی ہیں، ان کی سرے سے کوئی بنیاد نہیں ہے کیونکہ ابتدائی اصل متن میں وہ سرے سے موجود نہیں ہیں 7۔مسیح کے جسم کے ساتھ کیا گزری؟ عقل عمومی اور منطقی استدلال کی رو سے جب قریبی نظر سے بغور جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ آسمان پر اٹھائے جانے کے سلسلہ وار واقعات کو آج کل کے مسیحی کسی انداز میں پیش کرتے ہیں تو ان واقعات میں پوشیدہ اور ان کے ساتھ وابستہ مزید نا معقولیتیں آشکار ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔جہاں تک مسیح کے اسی انسانی جسم میں واپس لوٹ آنے کے سوال کا تعلق ہے اس کے بارہ میں پہلے ہی بہت کچھ روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ہم اس میں صرف ایک بات کا اضافہ اور کرنا چاہتے ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ اگر بفرض محال آخر میں مسیح آسمان پر اٹھا ہی لیا گیا تھا تو جس مادی جسم کے ساتھ وہ آسمان پر اٹھایا گیا تھا وہاں اس جسم پر نہ جانے کیا گزری ہو گی۔جب مسیحیوں کے سامنے یہ سوال پیش کیا جاتا ہے کہ آسمان پر مسیح کے مادی جسم کا کیا بنا اور اس پر کیا بیتی تو بعض مسیحی کہہ دیا کرتے ہیں کہ جب وہ اپنے آسمانی باپ کے پاس پہنچا تو اس کا گوشت پوست کا مادی جسم منتشر ہو کر ایک شعلہ نما چکار میں بھک سے اڑ کر نابود ہو گیا۔اس سے بنیادی نوعیت کا ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر انسانی جسم سے مسیح کی علیحدگی نے ایسے دھما کہ خیز واقع پر منتج ہونا تھا تو انسانی جسم کے ساتھ یہ دھما کہ اس وقت کیوں نہ رونما ہوا جب اولاً مبینہ طور پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ مر گیا ہے۔مسیح کی موت کا جو حوالہ ہمیں بائیل میں ملتا ہے وہ اس موقع سے تعلق رکھتا ہے کہ جب وہ صلیب پر لٹکا ہو اتھا، منتی کے الفاظ میں وہ حوالہ یہ ہے کہ ”اس نے جان دے دی“ اس کا مطلب یہی نکلتا ہے کہ کہنے والے کے نزدیک روح اس کے جسم میں سے پرواز کر گئی۔ظاہری طور پر تو بجز اس کے اور کچھ وقوع میں نہ آیا کہ روح آہستگی سے جسم سے نکل گئی۔یہ کیوں نہ سمجھا جائے کہ وہ صلیب پر مرا نہ تھا کیونکہ روح کے انسانی جسم کو چھوڑنے کی صورت میں اس وقت بھی اس کا جسم اسی انداز میں بھک سے اڑ کر ختم ہو سکتا تھا۔ایسا اس وقت کیوں ہوا 7 (New World Translation)