مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 174
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک 174 تو ان کے علم میں آیا کہ اس لڑکے کے خون کے سفید خلیوں میں Yکروموسوم موجود ہی نہ تھے۔جبکہ بچے کی جلد جینیاتی طور سے اس کے خون سے مختلف تھی اس میں XY دونوں کروموسوم موجود تھے۔ایک مزید گہری تحقیق سے ثابت ہوا کہ بچے کے جلد اور خون میں موجود X کروموسوم والدہ سے مشابہ اور والدہ ہی کی طرف سے آئے تھے۔اسی طرح خون میں موجود دیگر 22 کروموسوم کے جوڑے مشابہ تھے اور تمام والدہ کی طرف سے آئے تھے۔اس کی توجیہہ محقیقین نے یہ پیش کی کہ غیر زرخیز بیضہ خود ہی متحرک ہو کر مشابہ خلیوں میں تقسیم ہونے لگ گیا اور ان میں سے ایک سیل والد کے نطفہ سے متحرک ہوا اور اس کے نتیجہ میں بننے والے خلیوں کے آمیزے سے نیا embryo جنم لینے لگ گیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممالیہ میں جو خلیے parthenogenetically پیدا ہوتے ہیں لازم " نہیں کہ وہ معذور ہوں۔اس بچے کے کیس میں وہ ایک معمول کا نظام خون پیدا کرنے کے قابل تھے۔Hermaphroditism ایک ایسی معمول سے ہٹ کر جنس ہے۔جس میں نر اور مادہ دونوں اندرونی جنسی اعضاء موجود ہوں۔اور بیرونی اعضاء دونوں جنسی اعضاء کی خصوصیات ظاہر کرتے ہوں اور کروموسوم نر اور مادہ (Mosaicism xxxy ظاہر کرتے ہوں۔1990 میں ہالینڈ میں ہونے والی گھریلو خرگوشوں پر کی گئی ایک تحقیق جس کو Combined Hermaphroditism and Auto-fertilization کا نام دیا گیا محقیقین کے مطابق ایک حقیقی hermaphrodite خرگوش نے بہت سی مادہ خرگوشوں کے ساتھ اختلاط کیا اور جس میں سے دونوں جنس کے 250 بچے پیدا ہوئے۔اگلے breeding موسم میں ایک ایسی مادہ خرگوش حاملہ ہوئی جس کو تنہار کھا گیا تھا اور اس نے دونوں جنس کے 7 صحت مند بچوں کو جنم دیا۔اُس کو بالکل علیحدگی میں رکھا گیا اور جب Autopsy's کی گئی تو اس میں دو متحرک بیضہ دانیاں اور دو غیر زرخیز testes موجود تھے۔جب کروموسوم کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ Autosomes کی تعداد دوگنی تھی اور دو جنسی کروموسوم غیر یقینی ترتیب کے ساتھ موجود تھے۔اس تحقیق میں lymphocytes16, fibroblasts17, red cell antigens18 اور انسانی 14 جب کسی شخص میں جینیاتی طور پر دو مختلف خلیوں کا گروپ پایا جاتا ہو۔15 وفات کے بعد لاش کا طبعی معائنہ۔انون میں پایا جانے والا سفید لمفی خلیہ۔17 ایسا خلیہ جو جڑے ہوئے ریشوں سے بنا ہو۔18 کوئی بیرونی مادہ خصوص زہریلا جو جسم میں داخل ہو کر مدافعاتی نظام کو متحرک کر دے۔