مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 100 of 192

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 100

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک 100 ولد الحرام تھابلکہ اس کی ماں مریم کے ایام حیض میں اس کا حمل ٹھہر ا تھا اور ٹھہر ا بھی تھا ایک خبیث روح کی وساطت سے اس لئے وہ بلحاظ ولادت دوغلا تھا۔اس کتاب میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اس کے اندر ESAU کی روح تھی۔وہ احمق، شعبدہ باز اور عورتوں کو ورغلانے والا تھا۔بالآخر اسے صلیب دی گئی اور دوزخ اس کا آخری ٹھکانہ بنی۔اس کے ماننے والوں نے اس کے بت نصب کر رکھے ہیں جن کی وہ پرستش کرتے ہیں۔یہودی لٹریچر کے جو اقتباسات ذیل میں درج کیے جارہے ہیں وہ ریورنڈ آئی۔بی۔پرانا ئٹس کی کتاب (The Talmud Unmasked by J۔B۔Pranaitis) سے ماخوذ ہیں۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں: Kallah “ نامی ٹریکٹ کے صفحہ 16 پر درج ہے: ایک دن ایسا ہوا کہ دینی اکابر (یہودی فقہی اور فریسی) ہیکل کے دروازہ پر بیٹھے تھے، دو نوجوان وہاں سے گزرے۔ان میں سے ایک نے اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا اور دوسرا ننگے سر تھا۔ربی الائزر (Eliezer) نے کہا وہ جو ننگے سر تھا وہ ولد الزنا ہے۔ربی جیہو شوا(Jehoshua) نے کہا مجھے یقین ہے کہ وہ ایام حیض کے دوران استقرار حمل کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا۔ربی اکیباه (Akibah) بولا دونوں باتیں درست ہیں۔اس پر دوسروں نے ربی اکیباہ سے کہا کہ وہ اپنے ساتھی علما کو جھٹلانے اور ان کی تردید کرنے کی کیسے جرآت کر رہا ہے۔اس نے جواب دیا وہ جو کچھ کہہ رہا ہے اسے ثابت کر سکتا ہے۔چنانچہ وہ لڑکے کی ماں کے پاس گیا جو منڈی میں بیٹھی سبزی بیچ رہی تھی۔اس نے عورت کو مخاطب کر کے کہا ”اے میری بیٹی ! میں تجھ سے جو کچھ پوچھنے لگا ہوں اگر تو سچ بولے گی اور اس کا صحیح جواب دے گی تو میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگلی زندگی میں تو بچائی جائے گی اور نجات یافتہ قرار پائے گی۔“ اس عورت نے مطالبہ کیا کہ وہ قسم کھا کر کہے کہ اپنے وعدہ پر قائم رہے گا۔ربی اکیباہ نے ایسا ہی کیا لیکن اس نے اپنی قسم کو اپنے ہونٹوں کی حرکت تک ہی محدود رکھا اور اپنے قلب پر اس کا کوئی اثر قبول نہ کیا۔اس کے بعد اس نے پوچھا ” مجھے یہ بتا تیرا بیٹا پیدا کیسے ہوا تھا؟“ اس پر اس عورت نے جواب دیا ”جس روز میری شادی ہوئی اس روز مجھے حیض آرہا تھا اس پر میرا خاوند مجھ کو اکیلا چھوڑ کر چلا گیالیکن ایک بدروح آئی اور میرے ساتھ ہم بستر ہوئی اور اس مجامعت کے نتیجہ میں میرے ہاں یہ بیٹا پیدا ہوا۔اس طرح یہ بات ثابت ہو گئی کہ وہ نوجوان نہ صرف ولد الزنا تھا