چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 80 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 80

حر تبانی سلسله احمدی کی پیش فرموده ایل اکبر حضرت مہدی موعود علیہ السلام نے اپنی شہرہ آفاق کتاب خطبہ الماسی کے آخر میں نہایت تفصیل سے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ سجدہ کی چھٹی آیت يدبر الأمر من السَّمَاءِ۔۔۔الخ میں پیش گوئی فرمائی تھی کہ اس نے قرآن مجید نازل کر کے امر شریعت کی تدبیر فرمائی اور اسے تمام بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لئے نقطہ کمال تک پہنچایا مگر خیر القرون کی پہلی تین صدیوں کے بعد ہزار سالہ گمراہی کا دور آئے گا اور قرآن آسمان پر اُٹھ جائے گا جس کے بعد آخری ہزار سالہ دور کا آغاز ہو گا جس میں آدم الف آخر یعنی مسیح موعود کو مبعوث کیا جائے گا جس کی بعثت راس آیت کی رُو سے تین صدیوں کے بعد آنے والے ہزار سالہ دور کے اختتام پر یعنی چودھویں صدی کے شروع میں مقدر تھی۔حضور علیہ اسلام نے اس قرآنی پیش گوئی کو دلیل اکبر قرار دیتے ہوئے نیا بھر کے مسلمان مذہبی رہنماؤں کو دعوت فکر دی اور نہایت تحری کے ساتھ فرمایا " وان لم تَقْبَلُوا فَبَيِّنُوا لَنَا مَا مَعنى هذه الآية مِن دُونِ هذا المعنى إن كُنتُم تَعْلَمُونَ " یعنی اگر آپ حضرات واقعی علم قرآن رکھتے