چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 55
۵۵۔اسی صدی کے ایک اور پارسا اور اہم بزرگ حضرت حافظ بر خودار صاحب ( متوفی ۱۱۳۰ھ) ساکن چیٹی شیخان ضلع سیالکوٹ تھے۔آپ اپنے زمانہ میں پنجاب میں اول درجہ کے فقیہ اور محدث اور رضا حب التصانیف تھے اور اہل اللہ میں شمار ہوتے تھے اور علماء میں خاص عزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔حضرت حافظ صاحب نے اپنی پنجابی کتاب انواع شریف میں پیش گوئی فرمائی ہے پیچھے اک ہزار تھیں ترکی سکسی گزرن سال حضرت مہندی ظاہر ہوسی کرسی عدل کمال حضرت مهدی دی جد عمر ہوسی چابی سال تدوں خروج کریسی اپنا شاہی افی الحال د قلمی نسخه انواع شریف گنگا کا تب شیخ عبد الله قادری نوشره شریف مملو کہ جناب عبد الحمید صاحب آصف ایم اے فصیل آباد) به بارھویں صدی ہجری کے جلیل القدر مجدد، مفستر، محدث اور فقیہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (ولادت ۱۱۴ هو وفات ۱۱۷۶ھ) نے ظہور مہدی کی تاریخ لفظ " چراغ دین میں بہت لائی ہو بحساب جمل عددی ۱۲۶۸ ھ بنتی ہے۔چنانچہ نواب صدیق حسن خان نے ۱۲۹۱ ھ میں لکھا :-