چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 76
64 نور پہنچاتا ہے۔کیا اندھیری رات کے بعد نئے چاند کے پڑھنے کی انتظار نہیں ہوتی ؟ کیا تم مسلح کی رات کو جو ظلمت کی آخری رات ہے دیکھ کر حکم نہیں کرتے کہ کل نیا چاند نکلنے والا ہے ؟ " نیز فرمایا : (ازالہ اوہام حصہ اول من روحانی خزائن جلو تا ۱۰۵) اسے سچائی کے طالبو! استیچائی کو ڈھونڈو کہ اب آسمان کے دروازے کھلے ہیں۔۔۔۔۔یہ وہی خدا کے دن ہیں جن کا وعدہ تھا۔سو آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ زمین پر کیا ہورہا ہے اور کیسے سچائی کے بادشاہ مقدس رسول کو پیروں کے نیچے کچلا جاتا ہے۔کیا اس پاک نبی کی تو ہین میں کچھ کسر رہ گئی۔کیا ضرور نہ تھا کہ زمین کے اس طوفان کے وقت آسمان پر کچھ ظاہر ہوتا۔سو اس لئے خدا نے ایک بندہ کو اپنے بندوں میں سے چن لیا تا اپنی قدرت دکھلاوے اور اپنی سہستی کا ثبوت دے اور وہ جو سچائی سے ٹھٹھے کرتے اور جھوٹ سے محبت رکھتے ہیں ان کو جتلا دے کر یں ہوں اور سچائی کا حامی ہوں۔اگر وہ ایسے فتنہ کے وقت میں اپنا چہرہ نہ دکھلاتا تو