چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 22
۲۲ یہ حدیث آنحضور صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی او تشفی قوت کا شاہکار ہے کیونکہ اس میں آیت لَقَدْ نَصَرَ كُمُ اللَّهُ بِبَدْر کی روشنی میں یہ خبر دی گئی تھی کہ ایک ایسے زمانہ میں جب کہ امت مسلمہ کا دینی زوال انتہا تک پہنچ جائے گا خدا تعالیٰ اُن کی نصرت و اعانت کا آسمان سے سامان کرے گا۔چودھویں کا چاند طلوع ہوگا مگر اس کی زیارت صرف ارباب بصیرت ہی کو نصیب ہوگی چودھویں کا چاند کون ؟ اب سوال یہ ہے کہ آفتاب محمدیت سے نور حاصل کرنے والا یہ چودھویں کا چاند کون ہے ؟ ؟ ؟ سو عرض ہے کہ مخبر صادق علیہ الصلوۃ و السلام کی احادیث اس کی تفصیلات سے بھری پڑی ہیں جن میں سے اس وقت بطور نمونہ میں صرف چند احادیث پیش کرتا ہوں : ا بكى صلى الله عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَخْبَرَنِي جبرئيل انَّهُمْ يَظْلِمُونَهُ بَعْدِي۔۔۔۔جِيْنَ تَغَيَّرَتِ الْبِلادُ وَضَعُفَ الْعِبَادُ وَالْيَأْسُ مِنَ