چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 21
درگاہ الہی کے خاص مقربوں کے لیے ، لطیف نکات ،اولیاء کے لیے اور قرآنی حقائق نبیوں کے لیے مخصوص ہیں۔تفسیر کا دوسرا رخ دو معر رسا معین ! اب آئیے اولین و آخرین کے سردار، رسولوں کے فخر اور ٹرسکوں کے سرتاج ، حبیب کبر با حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی زبان مبارک سے آیت وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُم اذ له کی تفسیر کا دوسرا رخ معلوم کریں حضور نے فرمایا :- كيف أنتُمْ إِذَا كُنتُمْ مِنْ دِينِكُمْ فِي مِثْلِ الْقَمَرِ ود و لَيْلَةَ البَدْرِ لا يُبْصِرُهُ مِنْكُمْ إِلَّا الْبَصِيرُ ابن عساكر عن ابى هريرة (ض) الجامع الصغير للامام جلال الدين عبد الرحمان السيوطى و الله - المكتبة الاسلامية سمندری ضلع فیصل آباد) یعنی اسے مسلما نو ! تمہارا کیا حال ہو گا جب تم اپنے دین کے اعتبار سے چاند کی مانند ہوگے۔یہ چاند اگر چہ بد یعنی چودھویں رات کا ہوگا مگر اس کو صاحب بصیرت ہی دیکھ سکیں گے۔