چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 148 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 148

۱۴۸ بمطابق دسمبر میں نظارہ وصیت کی بنیاد رکھی گئی اور مقبرہ بہشتی قادیان کا قیام عمل میں آیا۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے اپنے رسالہ الوصیت میں بہشتی مقبرہ کی مرض دیکھی کہ : خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ ایسے کامل الایمان ایک ہی جگہ دفن ہوں تا آئندہ کی نسلیں ایک ہی جگہ اُن کو دیکھ کر اپنایان تازہ کریں اور تا ان کے کارنامے یعنی جو خدا کے لئے انہوں نے دینی کام کئے ہمیشہ کے لئے قوم پر ظاہر ہوں“ (الومیت ) حضور نے " الوصیت میں ہی یہ پیش گوئی فرمائی کہ :- یہ مت خیال کرو کہ یہ صرف دور از قیاس باتیں ہیں بلکہ یہ اس قادر کا ارادہ ہے جو زمین و آسمان کا بادشاہ ہے۔مجھے اس بات کا غم نہیں کہ یہ اموال جمع کیونکر ہوں گے اور ایسی جماعت کیونکر پیدا ہوگی جو یا نداری کے جوش سے یہ مردانہ کام دکھلائے " " نظام الوصیت کا بیج اب ایک تناور اور عالمگیر درخت بن چکا ہے اور نبیوں کے سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ لیہ وسلم کی سچائی کامنہ بولتا نشان اور واقعاتی ثبوت ہے۔اس سلسلہ میں