چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 20
الغرض قرآن مجید ذوالوجوه، ذو المعارف اور غیر محدود حقائق و معارف پر مشتمل وہ عظیم کتاب ہے جس کی ہر آیت کے نیچے اولین اور آخرین دونوں کے لئے بے شمار اسرار کا نہ ختم ہونیوالا خزانہ ہے مگر اس پر اطلاع رب جلیل کے مطمر اور برگزیدہ بندوں کو إلا المُطَرُونَ ) اس : حسب استعداد و مرتبہ دی جاتی ہے (لَا يَمَسُّةٌ حقیقت کو خانوادہ نبوت کے عالی گھر حضرت امام باقر کے جگر گوشے اور شیخ طریقت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے معروف سے لبریز چند لفظوں میں بیان کر دیا ہے۔فرماتے ہیں :- " كِتَابُ اللهِ عَلى اربعة أشْيَاء - العبارة وَالْإِشَارَةُ والإشارة واللطائف والحقائق۔فَالْعِبَارَةُ لِلْعَوام ، وَالإِشَارَةُ لِلْخَوَاصِ وَالتَّطَائِفُ يلاً ولِيَاءِ وَالْحَقَائِقِ لِلأَنْبِيَاءِ جلد چهارم کتاب خلاصه مطالبی از دین اسلام تالیف سید محمد باقر نجفی ص ۳۲۲ و عرائس البیان جلد است از حضرت الشیخ الکامل ابومحمد روزبهان ابن ابى النصر البقلى المتوفى 44 هـ ) ترجمه : کتاب اللہ چار چیزوں پرمشتمل ہے ، عبارات پر اشارات پر لطائف پر اور حقائق پر۔عبارت عوام کیلئے ، اشارات