چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 170
12۔ہوئے لکھا:۔اور پھر دقبال کہے گا کہ اب میں زمین کے بعد آسمان کو بھی فتح کروں گا اور اس مقصد کے لیے وہ اُڑنے والے تخت پربیٹھ کر فضا میں تیر پھینکے گا۔خدا اپنی قدرت کا ملہ سے اُن میں سے کچھ تیروں کو خون آلود کر کے واپس کر دے گا۔دجال وہ تیر لیکر لوگوں کی طرف آئے گا اور کہے گا دیکھو میں نے تمہارے خدا کو ہلاک کر دیا ہے۔علامات قیامت تماشای فیع الدیلی اس روایت سے قیاس ہوتا ہے کہ درقبال جس کی تعریف شاہ رفیع الدین نے یوں کی ہے کہ اس کے ماتھے پر بخط جیلی کت لکھا ہوگا یعنی کھلا اگر کوئی شخص نہیں بلکہ نظریہ مادیت ہے جس میں مذاہب اور عالم روحانیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے یہی مادیت سائنسی ترقی کے ذریعے انسان کو خلائی پروازوں کے قابل بنا چکی ہے۔اب تک روس اور امریکہ کے کتنے راکٹ اور خلائی جہاز اپنی منزلوں تک پہنچ چکے ہیں اور کتنے تباہ ہوچکے ہیں اس کی صحیح تعداد تو متعلقہ ملک ہی جائیں مگر ان کے کامیاب تجربوں کی خبر ساری دنیا کو ہے۔اس علامت میں تخت پر فضا میں بلند ہونے کے بعد آسمان کی طرف تیر چلانے کا اشارہ