حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 70 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 70

70 اس کتاب کے عربی زبان میں لکھنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ یہ مرتدین از اسلام پادری لوگ اپنا مولوی اور علماء اسلام میں سے ہونا مشہور کرتے تھے اور اسی وجہ سے انگریز پادریوں کی نظر میں عزت سے دیکھے جاتے تھے اور ان کی خوب خاطر مدارات کی جاتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے جواب میں یہ کتاب عربی زبان میں لکھی اور ان کو چیلنج کیا کہ اگر وہ اس دعوئی میں بچے ہیں کہ وہ عالم ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں تو اس کے مقابلہ میں عربی زبان میں ایسی ہی کتابیں لکھیں اور ان پادریوں کے نام بھی اس کتاب میں درج کر دیئے۔بصورت مقابلہ ان کیلئے پانچ ہزار روپیہ کا انعام دینے کا وعدہ فرمایا۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔فليبادر من كان من ذوى العلم والعينين وقد الهمت من ربى انهم كلهم كالاعمى ولن ياتوا بمثل هذا وانهم كانوا في دعاويهم كاذبين۔فهل منهم من يبارز رسالة ويجلي في هيجاء البلاغة عن بسالة ويـكـذب الـهـامـي وياخذ انعامى ويتحامى اللعنة ويعين القوم والملة ويجتنب طعن الطاعنين۔وانى فرصت لهم خمسة آلاف من الدراهم المروجة بعد مؤكد من الحلف بكل حال من الضيق والسعة بشرط ان یاتوا بمثلها فرادى فرادى او باعانة كل من عادوا وان لم يفعلوا ولن يفعلوا فاعلموا انهم جاهلون كذابون و فاسقون۔نور الحق۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۶۰) پس ہر صاحب علم و بصیرت کو اس بارہ میں جلدی کرنی چاہئے اور مجھے اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ بتایا ہے کہ وہ سب کے سب اندھوں کی طرح ہیں اور اس کی نظیر ہرگز پیش نہیں کر سکیں گے۔نیز یہ کہ وہ اپنے دعاوی میں جھوٹے ہیں پس کیا تم میں سے کوئی ہے جو اس پیغام کے ساتھ مقابلہ کرنے کو نکلے اور بہادری کی راہ سے بلاغت کی جنگ