حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page viii of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page viii

پیش نظر اس مقالہ کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام چیلنج نفس مضمون کے اعتبار سے مختلف عناوین کے تابع حضور کے اپنے الفاظ میں ہی جمع کر دیئے گئے ہیں۔اس مقالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جملہ چیلنجوں کو یکجا کرنے کے علاوہ ان چیلنجوں کا پس منظر مخالفین کا رد عمل اور اس کا جواب بھی تحریر کر دیا گیا ہے۔نیز ان چیلنجوں کے نتائج و اثرات بھی مرتب کر دئیے گئے ہیں تا کہ یہ چیلنج زیادہ سے زیادہ علمی ذوق رکھنے والوں کی دلچسپی اور متلاشیان حق کی ہدایت و راہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوں۔اس مقالہ میں جملہ چیلنجوں کو بنیادی طور پر علمی اور روحانی دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اور ہر دو قسم کے چیلنجوں کو نفس مضمون کے اعتبار سے مزید کئی عناوین کے تابع یکجا کیا گیا ہے۔اسی طرح ہر باب میں تمام چیلنجوں کو حالات و واقعات کی ترتیب کے لحاظ سے مرتب کیا گیا ہے۔تا کہ قارئین کو ایک مسئلہ کے متعلق تمام چیلنجوں کو یکجائی طور پر مطالعہ کر کے حقیقت حال کو سمجھنے میں مددمل سکے۔اس مقالہ میں نفس مضمون کے اعتبار سے علمی و روحانی چیلنجوں کی تعداد 80 بنتی ہے۔جب کہ عمومی طور پر چیلنجوں کی کل تعداد تقریباً 270 ہے۔۔آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے