حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 301 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 301

301 اور اگر اب بھی اس کتاب کے پڑھنے کے بعد شک ہے تو آؤ آزمالو خدا کس کے ساتھ ہے اے میرے مخالف الرائے مولو یو اور صوفیو! اور سجادہ نشینو ! جو مکفر اور مکذب ہو۔مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ لوگ مل جل کر یا ایک ایک آپ میں سے ان آسمانی نشانوں میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں جو اولیاء الرحمن کے لازم حال ہوا کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ تمہیں شرمندہ کر دیگا اور تمہارے پردوں کو پھاڑ دیگا اور اسوقت تم دیکھو گے کہ وہ میرے ساتھ ہے۔کیا کوئی تم میں ہے؟ کہ اس آزمائش کے لئے میدان میں آوے اور عام اعلان اخباروں کے ذریعہ سے دیکر ان تعلقات قبولیت میں جو میرا رب میرے ساتھ رکھتا ہے اپنے تعلقات کا موازنہ کرے۔یا درکھو کہ خدا صادقوں کا مددگار ہے وہ اسی کی مدد کریگا جسکو وہ سچا جانتا ہے۔چالاکیوں سے باز آ جاؤ کہ وہ نزدیک ہے۔کیا تم اس سے لڑو گے؟ کیا کوئی متکبرانہ اچھلنے سے درحقیقت اونچا ہو سکتا ہے۔کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ دو گے اس ذات سے ڈرو جس کا غضب سب غضوں سے بڑھ کر ہے۔انـه مـن يــات ربه مجرمافان له جهنم لا يموت فيها ولا يحي الناصح خاکسار غلام احمد قادیانی از لودھیانه محله اقبال گنج “ مكذب ومكفر علماء کو نشان نمائی کے مقابلہ کے چیلنج ا۔”اے حضرات مولوی صاحبان ! آپ لوگوں کا یہ خیال کہ ہم مومن ہیں اور یہ شخص کافر اور ہم صادق ہیں اور یہ شخص کا ذب اور متبع اسلام ہیں اور یہ شخص ملحد اور ہم مقبول الہی ہیں اور یہ شخص مردود اور ہم جنتی ہیں اور یہ شخص جہنمی۔اگر چہ غور کرنے والوں کینظر میں قرآن کریم کی رو سے بخوبی فیصلہ پاچکا ہے اور اس رسالہ کے پڑھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون۔لیکن ایک اور طریق فیصلہ ہے جس کی رو