حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 73 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 73

73 غلطیوں سے خالی نکلا اور ہمارے رسالہ کا بلاغت فصاحت میں ہم پلہ ثابت ہوا تو ہم سے علاوہ انعام بالمقابل رسالہ کے فی غلطی دور و پیہ بھی لیں جس کیلئے ہم وعدہ کر چکے ہیں ورنہ یونہی نکتہ چینی کرنا حیا سے بعید ہوگا۔والسلام علی من اتبع الھدی۔“ (سر الخلافہ۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲) اس کے بعد حضرت اقدس نے شیخ محمد حسین بٹالوی کو مخاطب کرتے ہوئے ”سر الخلافہ“ جیسا رساله ۲۷ یوم میں لکھنے پر فی دن ایک روپیہ کے حساب سے ستائیس روپیہ کا انعام دینے کا وعدہ بھی فرماتے ہوئے لکھا کہ۔اور اب دونوں کتابوں (یعنی کرامات الصادقین اور نورالحق۔ناقل ) کے بعد یہ کتاب سرالخلافہ تالیف ہوئی ہے جو بہت مختصر ہے اور نظم اس کی کم ہے اور ایک عربی ان شخص ایسا رسالہ سات دن میں بنا سکتا ہے اور چھپنے کیلئے دس دن کافی ہیں۔لیکن ہم شیخ صاحب کی حالت اور اس کے دوستوں کی کم مائیگی پر بہت ہی رحم کر کے دس دن اور زیادہ کر دیتے ہیں اور یہ ستائیس دن ہوئے۔سو ہم فی دن ایک روپیہ کے حساب سے ستائیس روپیہ انعام پر یہ کتاب شائع کرتے ہیں۔“ دان مزید فرمایا:۔(سرالخلافہ۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۴۰۰) پس آپ کو خدا تعالے کی قسم ہے کہ اگر آپ کو علم عربی میں کچھ بھی دخل ہے ایک ذرہ بھی دخل ہے تو اب کی دفعہ تو ہرگز منہ نہ پھیریں۔اور اگر اس رسالہ میں کچھ غلطیاں ثابت ہوں تو آپ کے مقابل رسالہ کی غلطیوں سے جس قدر زیادہ ہوں گی فی غلطی ایک روپیہ آپ کو دیا جائے گا چھپیں جولائی ۱۸۹۴ء تک اس درخواست کی میعاد ہے۔اگر آپ نے ۲۵ جولائی ۱۸۹۴ء تک یہ درخواست چھاپ کر بذریعہ کسی اشتہار کے نہ