حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 300
300 رو سے فریق مخالف سچا نکلا تو میں نے کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا اور جہاں تک ممکن ہو میں اپنی وہ کتابیں جلا دوں گا جن میں ایسے دعوی یا الہامات ہیں۔کیونکہ اگر خدا نے مجھے جھوٹا کیا تو پھر میں ایسی کتابوں کو پاک اور مقدس خیال نہیں کرسکتا۔اور نہ صرف اسی قدر بلکہ اپنے موجود اعتقاد کے برخلاف یقینی طور پر سمجھ لوں گا کہ محمد حسین بٹالوی اور عبدالجبار غزنوی اور عبد الحق غزنوی اور رشید احمد گنگوہی اور محمد حسین کا پیارا دوست محمد بخش زٹلی اور دوسرا پیارا دوست محمد علی بو پڑی یہ سب اولیاء اللہ اور عباداللہ الصالحین ہیں۔اور جس قدر ان لوگوں نے مجھے گالیاں دیں اور لعنتیں بھیجیں یہ سب ایسے کام تھے کہ جن سے خدا تعالیٰ ان پر بہت راضی ہوا اور قرب اور اصطفا اور احتبا کے مراتب ( مجموعہ اشتہارات - جلد ۲ صفحہ ۴۴۲،۴۴۱) تک ان کو پہنچایا۔66 اے شک کرنے والو ! آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ ”اے بزرگو! اے مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالئے آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے۔غیظ اور غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ ان میں نور اور ہدایت ہے۔خدا تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو۔خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔آمنت بالله و ملئكته وكتبه ورسله والبعث بعد الموت واشهدان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله فاتقوالله ولا تقولوا لست مسلما واتقوا الملك الذي اليه ترجعون۔