حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 292 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 292

292 وہی مذہب ہے جو آسمانی نشان ساتھ رکھتا ہو۔اور کامل امتیاز کا نورا سکے سر پر چمکتا ہو۔سو وہ اسلام ہے۔کیا عیسائیوں میں یا سکھوں میں یا ہندوؤں میں کوئی ایسا ہے کہ اس میں میرا مقابلہ کر سکے؟ سومیری سچائی کے لئے یہ کافی حجت ہے کہ میرے مقابل پر کسی قدم کو قرار نہیں۔اب جس طرح چاہو اپنی تسلی کرلو کہ میرے ظہور سے وہ پیشگوئی پوری ہوگئی جو براہین احمدیہ میں قرآنی منشاء کے موافق تھی اور وہ یہ ہے۔ھو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۹) مجھے یہ قطعی طور پر بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی مخالف دین میرے سامنے مقابلہ کیلئے آئے گا تو میں اس پر غالب ہوں گا اور وہ ذلیل ہوگا۔پھر یہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں اور میری نسبت شک رکھتے ہیں۔کیوں اس زمانہ کے کسی پادری سے میرا مقابلہ نہیں کراتے۔کسی پادری یا پنڈت کو کہہ دیں کہ یہ شخص در حقیقت مفتری ہے اس کے ساتھ مقابلہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں ہم ذمہ دار ہیں پھر خدا تعالیٰ خود فیصلہ کر دے گا۔میں اس بات پر راضی ہوں کہ جس قدر دنیا کی جائیداد یعنی اراضی وغیرہ بطور وراثت میرے قبضہ میں آئی ہے بحالت دروغ گوئی نکلنے کے وہ سب اس پادری یا پنڈت کو دے دوں گا۔اگر وہ دروغ گونکلا تو بجز اس کے اسلام لانے کے میں اس سے کچھ نہیں مانگتا۔یہ بات میں نے اپنے جی میں جز ما ٹھہرائی ہے اور نہ دل سے بیان کی ہے اور اللہ جلشانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس مقابلہ کیلئے طیار ہوں اور اشتہار دینے کیلئے مستعد بلکہ میں نے تو بارہ ہزار اشتہار شائع کر دیا ہے بلکہ میں بلاتا بلاتا تھک گیا۔کوئی پنڈت پادری نیک نیتی سے سامنے نہیں آیا میری سچائی کیلئے اس سے بڑھ کر اور