حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 193
193 زن آریہ درج ہیں۔یا یوں کہو کہ جس قدر آریہ سماجی کہلانے والے مرد ہوں یا عورت ہوں، برٹش انڈیا میں موجود ہیں فیصدی ان میں سے پانچ ایسے پنڈت پائے جاتے ہیں جو چاروں وید سنسکرت میں جانتے ہیں۔اگر چاہیں تو میں کسی سرکاری بنک میں یہ روپیہ جمع کرا سکتا ہوں۔(نسیم دعوت۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۷۰) آریہ اور پادریوں کو بالمقابل اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں اور کمالات پیش کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا:۔قانون سنڈ یشن ہمارے لئے بہت مفید ہے۔صرف ہم ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دوسرے مذہبوں کو ہلاک کرنے کے لئے یہ بھی ایک ذریعہ ہو گا۔کیونکہ ہمارے پاس تو حقائق اور معارف کے خزانے ہیں۔ہم ان کا ایک ایسا سلسلہ جاری رکھیں گے جو کبھی ختم نہ ہوگا۔مگر آریہ یا پادری کون سے معارف پیش کریں گے۔پادریوں نے گزشتہ پچاس سال کے اندر کیا دکھایا ہے۔کیا گالیوں کے سوا وہ اور کچھ پیش کر سکتے ہیں جو آئندہ کریں گے؟ ہندوؤں کے ہاتھوں میں بھی اعتراضوں کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ اگر کسی آریہ یا پادری کو اپنے مذہب کے کمالات اور خوبیاں بیان کرنے کو بلایا جائے تو ہمارے مقابلہ میں ایک ساعت بھی نہ ٹھہر سکے۔“ ( ملفوظات نیا ایڈیشن جلدا صفحه ۱۱۱) مولوی محمد حسین بٹالوی کو دیئے گئے بعض علمی چیلنج لفظ ”الدجال“ کے متعلق چیلنج اگر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یا ان کا کوئی ہم خیال یہ ثابت کر دیوے کہ