حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page ix
آخر پر میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس نے مجھے فضل عمر فاؤنڈیشن کی انعامی سکیم کے تحت نہ صرف یہ مقالہ لکھنے کی توفیق عطا فرمائی بلکہ میری اس حقیر سی مساعی کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے انعام کا حقدار بھی قرار دیا۔الحمد لله على ذالک۔اس کے بعد میں اپنے اُن کرم فرماؤں اور محسنوں کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے اس مقالہ کو قابل اشاعت بنانے میں میری مددفرمائی جن میں سے مکرم فہیم احمد خالد صاحب مربی سلسلہ، مکرم ملک سعید احمد رشید صاحب مربی سلسله مکرم تنویر احمد چوہدری صاحب مربی سلسلہ اور مکرم و جید الرحمن خاں صاحب نیز خاکسار کے بیٹے عزیزم ہشام احمد فرحان کے نام قابل ذکر ہیں۔فجز ا ھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ گراں قدر علمی و روحانی سرمایہ بنی نوع انسان کی ہدایت اور روحانیت میں ترقی کا ذریعہ ثابت ہو۔آمین