حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 417 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 417

417 ہونے کے بعد آپ لوگوں کے پیر اور مشائخ اور مجہتد بدگوئی اور تکفیر سے باز نہ آویں اور اس عاجز کی صداقت کو قبول نہ کریں اور مقابلہ سے روپوش رہیں تو دیکھو کہ میں خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ خدا انہیں رسوا کرے گا۔اے شوخ چشم اور گرمی دار لو گو جو کسی شیخ اور پیرزادہ کے مرید ہو۔یہ میرا اشتہار ضرور اپنے ایسے مرشد کو جو میرے مقام کو تسلیم نہیں کرتا دکھلاؤ۔اور اگر وہ اس وقت مقابلہ سے روپوش رہے تو یقیناً سمجھو کہ وہ اپنی مشیخت نمائی میں کذاب ہے۔مجھے خدا تعالیٰ نے کئی قسم کے نشان دیئے ہیں جیسا کہ اس میں سے استجابت دعوات اور مکالمات الہیہ کا نشان اور معارف قرآنی کا نشان ہے۔سو اپنے تئیں دھوکہ مت دو۔ہر ایک کو پرکھو اور پھر سچ کو قبول کرو۔اے ضعیف بندو! خدا تعالیٰ سے مت لڑو۔اپنے پلنگوں پر لیٹ کر سوچو اور اپنے بستروں پر غور کرو کہ کیا ضرور نہ تھا کہ ایک دن ہمارے سید اور پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوتی۔غافل مشوگر عاقلی در یاب گرصاحبدلی * شاید که نتوان یافتن دیگر چنیں ایام را “ مجموعہ اشتہارات - جلد اصفحہ ۴۳۷، ۴۳۸)