حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 265
265 نشان نمائی میں مقابلہ کے چیلنج تاریخ انبیاء اس حقیقت پر گواہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی تصدیق اور ان کے مخالفین پر اتمام حجت کیلئے مختلف قسم کے نشانات ظاہر فرماتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:۔وہ تو ہی ہے جس کی قوت سے تمام تیرے نبی تحدی کے طور پر اپنے معجزانہ نشان دکھاتے ہیں اور بڑی بڑی پیشگوئیاں کرتے رہے ہیں جن میں اپنا غلبہ اور مخالفوں کی درماندگی پہلے سے ظاہر کی جاتی تھی۔“ تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۱۰) اس بات کی تائید قرآن کریم سے بھی ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔سنريهم ايتنا في الافاق و انه الحق او لم يكف بربك انه على كل شیء شهید۔( حم السجده:۵۴) یعنی ان لوگوں کو تمام اطراف عالم میں بھی ضرور اپنے نشان دکھائیں گے اور خودان کی جانوں ( اور خاندانوں ) میں بھی۔یہاں تک کہ یہ ( امر ) ان کے لئے بالکل ظاہر ہو جائے گا کہ یہ ( قرآن ) حق ہے۔کیا تیرے رب کا ہر چیز پر نگران ہونا ان کے لئے کافی نہیں ؟ پس مامور من اللہ کے ذریعہ دو قسم کے نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔کچھ اطراف عالم سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ نفوس انسانی سے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دونوں قسم کے نشانات دیئے گئے جو خدا تعالیٰ کی ہستی پر گواہ ہوئے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بدذاتی ہے