حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 187
187 آریہ سماج کے عقائد سے متعلق علمی چیلنج کی 1۔ارواح بے انت ہیں ارواح کے متعلق آریہ سماج والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ارواح بے انت ہیں اور نیز یہ کہ پر میشر کو بھی ان کی تعداد کا صحیح علم نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہ دلائل اس عقیدہ کا ردفرماتے ہوئے اس عقیدہ کے اثبات پر مبلغ پانچصد روپیہا انعام دینے کا درج ذیل اعلان فرمایا:۔اگر گوئی صاحب آریہ سماج والوں میں سے بپابندی اصول مسلمہ اپنے کے کل دلائل مندرجہ ”سفیر ہند و دلائل مرقومہ جواب الجواب مشمولہ اشتہار ہذا کے تو ڑ کر یہ ثابت کر دے کہ ارواح موجودہ جو سوا چار ارب کی مدت میں کل دورہ اپنا پورا کرتے ہیں بے انت ہیں اور ایشور کو تعداد ان کا نا معلوم رہا ہوا ہے تو میں اس کو مبلغ پانسور و پیہ بطور انعام کے دوں گا۔اور در صورت توقف کے شخص مثبت کو اختیار ہوگا کہ مدد عدالت وصول کرے۔“ ( مجموعہ اشہارات جلد نمبر اصفحه ۱۰۲) ۱۸۷۸ء میں راقم اس کا جو آریہ سماج کی نسبت پر چہ 9 فروری اور بعد اس کے سفیر ہند میں بدفعات درج ہو چکا ہے، اقرار صحیح قانونی اور عہد شرعی کر کے لکھ دیتا ہوں کہ اگر با وا نرائن سنگھ صاحب یا کوئی اور صاحب منجملہ آریہ سماج کے جو ان سے متفق الرائے ہوں ہماری ان وجوہات کا جواب جو سوال مذکورہ میں درج ہے اور نیز ان دلائل کے تردید جو تبصرہ مشمولہ اشتہار ہذا میں مبین ہے پورا پورا ادا کر کے بدلائل حقہ یقینیہ یہ ثابت کر دے کہ ارواح بے انت ہیں اور پرمیشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں تو میں پانچسو روپیہ نقد اس کو بطور جرمانہ کے دوں گا اور درصورت نہ ادا ہونے روپیہ کے